معروف اداکار شاہ رخ خان کو گزشہ سال ریلیز ہونے والی فلم جوان میں بہترین اداکاری پر نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
بالی ووڈ کی اہم شخصیت اور تین دہائیوں سے زائد عرصے پرمحیط فلمی دنیا پر راج کرنے والے شاہ رخ خان کو بالآخر ان کی اداکاری کے اعتراف میں نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا۔
یاد رہے شاہ رخ خان نے 1992 میں بالی وڈ منسلک ہوٗے، بالی وڈ میں میں قدم رکھتے ہی انکا شمارجلد ہی بھارت کے مقبول ترین اداکاروں میں ہونے لگا۔ مایہ ناز فلمیں جیسے دل والے دلہنیا لے جائیں گے، چُک دے انڈیا اور اسی متعدد فلموں میں ان کی انوکھی اداکاری نے مداحوں کو سلمان خان کا مداح بنا لیا۔ تاہم بین الاقوامی اعزازات اور فلمی ایوارڈ تو ملے، تاہم بھارتی ریاست کی جانب سے اب تک انہیں نیشنل ایوارڈ کے اعزاز سے نہیں نوازا گیا تھا۔
شاہ رخ خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے بھارتی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا، شیٗر کردہ ویڈیو میں شاہ رخ خان کے چہرے پر خوشی ومسرت کے آثارر نمایاں تھے۔