لکی مروت: کالعدم ٹی ٹی پی نے تحصیل نورنگ میں گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ہلاک ہونے والے کمانڈر نیک محمد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ ترجمان کے مطابق، نیک محمد تحصیل کے امیر (سربراہ) تھے، اور ان کی ہلاکت تنظیم کے لیے “سنگین دھچکہ” ہے۔

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے وفاق خیبرپختونخوا کا ساتھ دے گا، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے اور اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے وفاقی تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔




