پیر کے روز استنبول کے صوبہ بالی سیر میں خوفناک زلزلہ آیا، جس کے باعث متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جبکہ بعض عمارتوں کی دیواروں میں شدید دراڑیں پڑگئیں۔ زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری خوف کے عالم میں اپنےگھروں سے باہر نکل آئے۔ ترک منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق زلزلے کا مرکز صوبہ بالیک ایسیر کے ضلع سندرگی تھا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سندرگی کے مرکز میں تین منزلہ عمارت بھی گرگئی جبکہ قریبی گاؤں گولک میں بھی کئی مکانات منہدم ہوگئے۔
ترک وزارتِ صحت کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہے، زلزلے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ زخمی ہونے والے چار افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دیکھیں: اسرائیلی کابینہ نے غزہ پر مکمل کنٹرول کی منظوری دے دی