ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے وفاقی وزیر عطا تارڑ اور چیئرمین این ڈی ایم اے کے ہمراہ پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور متاثرہ علاقوں میں ریلیف کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔
اب تک 6,000 سے زائد افراد کو طبی امداد فراہم کی جا چکی ہے، جبکہ آرمی ایوی ایشن بھی بھرپور انداز میں رفاہی کاموں میں حصہ لے رہی ہے۔
پریس کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اب تک 6,903 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے،
انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں نوے فیصد سڑکیں بری طرح سےمتاثر ہوٗی ہیں، آرمی چیف کے حکم پر متعدد سڑکوں پر کام کرتے ہوٗے سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔
امدادی سامان اور ادویات ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پہنچائی جا رہی ہیں اور ساتھ ساتھ سڑکیں بھی بحال کی جارہی ہیں۔
سی ایم ایچ کی میڈیکل ٹیمیں گراؤنڈ پر ریلیف سرگرمیوں میں میدانِ عمل میں ہیں، جبکہ شاہراہ قراقرم پر متاثرہ آٹھ مقامات کو بھی مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔
دیکھیں: مون سون کے مزید اسپیل آئیں گے، شدت پہلے سے زیادہ ہو گی؛ چیئرمین این ڈی ایم اے