سعودی عرب، مصر، قطر، ترکیہ، اور اردن نے سوڈان میں ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔ سعودی عرب نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔

October 30, 2025

سیول میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ جس میں ممکنہ تجارتی تعلقات کی امیدیں ایک بار پھر روشن ہوگئیں

October 30, 2025

دفترِ خارجہ کے مطابق، یہ فیصلہ پاکستان کے اس اصولی مؤقف کی عکاسی کرتا ہے کہ مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور عوامی روابط کو سیاست سے الگ رکھا جانا چاہیے۔

October 30, 2025

 یاد رہے کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران جعفر ایکسپریس متعدد مرتبہ دہشت گردوں کے حملوں کی زد میں آئی ہے۔

October 29, 2025

اسلام آباد نے واضح کیا ہے کہ ملک کی سلامتی اور سرحدی تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور پاکستان اپنے قومی مفادات کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

October 29, 2025

افغانستان جیسا خطہ جو دہائیوں سے غیر ملکی مداخلت ،جنگ و جدل  ،خانہ جنگی اور دیگر مسائل سے  دوچار ہے اس وقت ایک مرتبہ پھر غلط راستے پہ چل کے خود کو  آگ  میں جھونک رہا ہے۔

October 29, 2025

پاکستان کے سوشل میڈیا سٹار طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا

چائلڈ کانٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کا تعلق سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سے ہے اور انہیں سادہ ویڈیوز کی وجہ سے کافی شہرت حاصل ہو رہی ہے۔

1 min read

طلحہ احمد

واضح رہے طلحہ نے محض ایک سال کے اندر انسٹاگرام پر لاکھوں فالورز بنا لیے تھے۔ ان کی خاص بات یہ ہے کہ وہ خود ہی اپنی ویڈیوز میں مختلف کردار ادا کرتے ہیں۔

August 23, 2025

پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا ہے۔ طلحہ احمد کے لاکھوں فالوورز کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی معطلی کے بعد ان کے مداح پریشان دکھائی دیے۔

جمعرات کی شب طلحہ احمد نے اپنے فیس بک پیج پر ایک سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا ہے۔

چائلڈ کانٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کا تعلق سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سے ہے اور انہیں سادہ ویڈیوز کی وجہ سے کافی شہرت حاصل رہی ہے۔

طلحہ احمد کا شمار ان چند نوجوانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے کم وقت میں اپنی پہچان بنائی۔ انہوں نے جولائی 2024 میں کنٹینٹ کریئیٹر کے طور پر سفر شروع کیا۔

شروع میں وقفے وقفے سے ویڈیوز بناتے رہے لیکن 2025 میں انہوں نے مستقل مزاجی سے کام کرنا شروع کیا۔ اپنی ویڈیوز میں وہ روزمرہ کے مسائل اور حالات کو مزاحیہ مگر سبق آموز انداز میں پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے طلحہ نے محض ایک سال کے اندر انسٹاگرام پر لاکھوں فالورز بنا لیے تھے۔ ان کی خاص بات یہ ہے کہ وہ خود ہی اپنی ویڈیوز میں مختلف کردار ادا کرتے ہیں۔

طلحہ کی مقبولیت کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ وہ دوسروں کے غیرحساس اور سطحی مواد پر ہلکا پھلکا طنز کرتے ہیں اور لوگوں کو یہ احساس دلاتے ہیں کہ تفریح کے ساتھ ساتھ ایک مثبت پیغام دینا بھی ضروری ہے۔

طلحہ احمد تھیلیسمیا کے مریض بھی ہیں اور انہوں نے جولائی 2024 میں بیماری کے باوجود سوشل میڈیا پر مواد تخلیق کاری کا شروع کیا، تاہم 2025 کے آغاز میں انہوں نے اس میں زیادہ دلچسپی لینا شروع کی۔

آسان اور سبق آموز مواد تیار کرنے کی وجہ سے طلحہ احمد جلد سوشل میڈیا پر مقبول ہوئے اور انہیں فیس بک، یوٹیوب، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر لاکھوں افراد نے فالو کر لیا۔

انسٹاگرام پر ان کے پانچ لاکھ سے زائد فالوورز تھے اور وہ مذکورہ پلیٹ فارم سمیت کسی بھی پلیٹ فارم پر کوئی قابل اعتراض مواد شیئر نہیں کرتے تھے۔

طلحہ احمد نے 21 اگست کو بتایا کہ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو معطل کردیا گیا، تاہم ساتھ ہی انہوں نے نئے عزم کے ساتھ دوبارہ پلیٹ فارم پر آنے کا عندیہ دیا۔

انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ معطلی سے متعلق اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا، جس میں پلیٹ فارم کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ان کا اکاؤنٹ معطل کردیا گیا ہے اور وہ اسے استعمال نہیں کر سکیں گے۔

انہیں انسٹاگرام کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کا اکاؤنٹ پلیٹ فارم کی عمر سے متعلق رولز کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا۔

طلحہ احمد کی عمر 16 سال تک ہے اور اس عمر کے افراد کے اکاؤنٹس کو محدود فیچرز تک رسائی ہوتی ہے، تاہم کم عمر افراد کو اکاؤنٹ بنانے کی اجازت ہوتی ہے۔

دیکھیں: سینیٹ میں سوشل میڈیا صارفین کی عمر کی حد مقرر کرنے کیلئے بِل پیش کردیا گیا

متعلقہ مضامین

سعودی عرب، مصر، قطر، ترکیہ، اور اردن نے سوڈان میں ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔ سعودی عرب نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔

October 30, 2025

سیول میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ جس میں ممکنہ تجارتی تعلقات کی امیدیں ایک بار پھر روشن ہوگئیں

October 30, 2025

دفترِ خارجہ کے مطابق، یہ فیصلہ پاکستان کے اس اصولی مؤقف کی عکاسی کرتا ہے کہ مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور عوامی روابط کو سیاست سے الگ رکھا جانا چاہیے۔

October 30, 2025

 یاد رہے کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران جعفر ایکسپریس متعدد مرتبہ دہشت گردوں کے حملوں کی زد میں آئی ہے۔

October 29, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *