سکھ کمیونٹی نے سیلاب متاثرہ دربار صاحب کرتار پور میں بروقت امدادی کارروائیوں پر آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا۔
گزشتہ روز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیالکوٹ ، شکر گڑھ، نارووال اور کرتار پورکا بھی دورہ کیا جب کہ اس موقع پر خطاب میں فیلڈ مارشل نے سکھ کمیونٹی کی تمام عبادت گاہوں کی جلد مکمل بحالی کی یقین دہانی کروائی۔
سکھ کمیونٹی نے سیلاب متاثرہ دربار صاحب کرتار پور میں بروقت امدادی کارروائیوں پرفیلڈ مارشل کو خراج تحسین کیا۔

سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ بروقت امدادی کارروائیوں پرفیلڈ مارشل عاصم منیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان ہماری دھرتی اور ہماری جان ہے ، پاک فوج کے جوان آخری شخص کی باحفاظت منتقلی تک کھڑے رہے۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈمارشل کے سکھ کمیونٹی کے ساتھ بیٹھنے سے دنیا کے سکھوں کا سر فخر سے بلند ہوگیا، سیلاب کے بعد 24گھنٹے میں جو آپ نے کیا اس کیلئے ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں، دنیاکو جب پتا چلےگاکہ فیلڈ مارشل نے خود کرتارپور کا دورہ کیا تو سکھوں کا مان مزید بڑھے گا۔
رمیش سنگھ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے سکھ آکر کہتے ہیں کہ پاکستان اقلیتوں کیلئے محفوظ ترین ملک ہے۔
دیکھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تربت کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال اور ترقیاتی اقدامات کا جائزہ