پاکستان کے وزیراعظم میاں شہباز شریف اس وقت چائنہ کے 6 روزہ دورے پر موجود ہیں۔ وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ چائنہ پہنچے۔
چائنہ میں اجلاس میں شرکت اور پاکستانی طلبا و کمیونٹی نمائندگان سے ملاقات کے علاوہ شہباز نے عالمی رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں اور دو طرفہ سفارتی تعلقات کی بہتری کی اہمیت پر زور دیا۔
ایران کے صدر سے ملاقات
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کونسل اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور دیگر وزرا بھی شریک تھے۔

وزیراعظم نے ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا جبکہ ایرانی صدر نے پاکستان کی مستقل حمایت کو سراہا اور حالیہ سیلاب پر دکھ کا اظہار کیا۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات
شہباز شریف نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے آستانہ میں ہونے والی گزشتہ ملاقات کا بھی ذکر کیا اور تعلقات کے مثبت تسلسل پر اطمینان ظاہر کیا۔
Held a very warm and constructive meeting with H.E. President Vladimir Putin of the Russian Federation, on the sidelines of my ongoing visit to Beijing.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 2, 2025
We fondly recalled our last meeting in Astana (2024) & expressed satisfaction at the positive momentum of our bilateral ties… pic.twitter.com/fNlzRVTsAj
وزیراعظم نے روس کے ساتھ تجارت، توانائی، دفاع، زراعت اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ صدر پیوٹن نے وزیراعظم کو روس کے آئندہ ایس سی او اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔
ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات
وزیراعظم نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کے دوران فلسطین کے مسئلے پر یکجہتی کا اعادہ کیا۔
Held a very warm and most productive meeting with my dear brother, President Recep Tayyip Erdogan @RTErdogan , on the sidelines of the SCO Summit in Tianjin.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 31, 2025
We reviewed the growing momentum in Pakistan-Turkiye ties, discussed regional & global developments, and reaffirmed our… pic.twitter.com/FWz7yvMBC2
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات میں بڑھتے ہوئے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا۔
چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات
وزیراعظم نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک نے سی پیک کے اگلے مرحلے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے چین کی ترقی کو سراہا اور پاکستان کے اس سفر میں شریک رہنے کے عزم کو دہرایا۔
Had the honor and pleasure of meeting His Excellency President Xi Jinping today at the Great Hall of the People in Beijing.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 2, 2025
We reaffirmed our shared resolve to further strengthen the ironclad All-Weather Strategic Cooperative Partnership between Pakistan and China. I… pic.twitter.com/Li6fN6Z7A0
وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی ایشیا میں جامع مذاکرات کی نگرانی کیلئے چین کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے ، جس کا بیانیہ دنیا تسلیم نہیں کرتی، پاکستان کے عوام چین کے ساتھ دوستی کودل سے پسند کرتے ہیں جبکہ چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چین پاکستان کی حمایت کرتا ہے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے ملاقات
وزیراعظم پاکستان نے آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے پر صدر علییوف کو مبارکباد دی اور اسے دیرپا امن کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا۔
دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا اور بڑھتے ہوئے تعلقات پر اطمینان ظاہر کیا۔ انہوں نے علاقائی روابط اور کثیر الجہتی فریم ورک کے تحت تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif held a meeting with H.E. Ilham Aliyev, President of the Republic of Azerbaijan, on the sidelines of the SCO Council of Heads of State (CHS) being convened in Tianjin, China.
— Prime Minister's Office (@PakPMO) September 1, 2025
The Prime Minister congratulated President Aliyev on the signing… pic.twitter.com/IFnjTyc1ub
صدر علییوف نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ آذربائیجان کی حکومت اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات
شہباز شریف نے تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور ثقافتی تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
Pleasure to meet my brother H.E. President Emomali Rahmon on the sidelines of my ongoing visit to Beijing.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 3, 2025
We reviewed with satisfaction, the positive trajectory of our bilateral relations & agreed to further deepen cooperation between our two countries in trade, investment,… pic.twitter.com/j7CUJxyHQN
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے کوئی ملاقات نہ ہوئی
اہم بات یہ ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ دونوں رہنما ایک ہی پلیٹ فارم پر موجود رہے، مگر باضابطہ گفتگو یا ملاقات نہیں ہو سکی۔
تاریخی 80ویں پریڈ میں شرکت
وزیراعظم شہباز شریف نے چین کی آزادی کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تاریخی فوجی پریڈ میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر عالمی رہنماؤں کے ہمراہ وزیراعظم پاکستان کی موجودگی کو خصوصی اہمیت دی گئی اور چینی قیادت نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس دورے اور ملاقاتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نہ صرف خطے میں پاکستان کے سفارتی اثر و رسوخ کو بڑھا رہے ہیں بلکہ عالمی قیادت کے ساتھ تعلقات کو بھی مستحکم کر رہے ہیں۔ مختلف ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں، تاریخی فوجی پریڈ میں شرکت اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اقدامات نے پاکستان کی عالمی ساکھ میں اضافہ کیا ہے۔
یہ ملاقاتیں اور دورہ خطے میں پاکستان کے مثبت کردار کو اجاگر کرتے ہیں اور مستقبل میں علاقائی تعاون اور ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنے کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔
دیکھیں: شہباز شریف کی فیلڈ مارشل اور وزیر خارجہ کے ہمراہ چینی صدر سے ملاقات