افغانستان: افغان انٹیلیجنس جی ڈی آئی نے بغلان کے ضلع نہرین میں ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران کمانڈر قیوم خیگدائی کو ہلاک کر دیا۔
ذرائع کے مطابق اس آپریشن میں دو آئی اے جی اہلکار بھی جاں بحق ہوئے جبکہ دو اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ کمانڈر قیوم خیگدائی نہرین اور اندراب کے علاقوں میں مزاحمتی گروہوں کی سربراہی کررہا تھا اور افگان سیکیورٹی اہلکاروں، چیک پوسٹوں پر حملوں میں ملوث تھا۔
جی ڈی آئی حکام کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا ہے جس کا مقصد دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ضلع بغلان میں سیکیورٹی صورتحال کو بہتر کرنا ہے۔
دیکھیں: بنوں ایف سی لائن پر خودکش حملہ کرنے والا افغان باشندہ نکلا