افغانستان کے صوبے کنڑ کے زلزلہ متاثرہ اضلاع نورگل (مزار درہ)، چوکی (دیوا گل درہ اور چپا درہ) اور منوگی میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق ملبے سے مزید لاشیں نکالی گئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تصدیق شدہ تعداد بڑھ کر 2,205 ہو گئی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 3,640 تک پہنچ گئی ہے۔
Updated Report on Earthquake Casualties in Kunar Province
— Hamdullah Fitratحمدالله فطرت (@FitratHamd) September 4, 2025
September 04, 2025
In the earthquake-affected areas of Noor Gul District (Mazar Dara), Chawkay District (Diwa Gul Dara and Chapa Dara), and Manogai District of Kunar Province, search and rescue operations continue to…
امدادی ٹیمیں مسلسل تلاش اور ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں تاکہ ملبے تلے دبے متاثرین کو نکالا جا سکے۔ حکام نے بتایا کہ کئی مقامات پر بے گھر ہونے والے خاندانوں کے لیے خیمے نصب کیے گئے ہیں اور منظم طریقے سے بنیادی اور فوری انسانی امداد کی تقسیم جاری ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق تباہ شدہ گھروں کے باعث متاثرہ خاندان شدید مشکلات سے دوچار ہیں، جبکہ طبی سہولیات اور خوراک کی فوری فراہمی کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔
حکومتی اداروں اور فلاحی تنظیموں نے مشترکہ طور پر ریسکیو اور ریلیف آپریشن شروع کر رکھا ہے تاکہ متاثرہ افراد کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔
گزشتہ رات افغانستان میں دوبارہ زلزلے سے شدید جھٹکے بھی محسوس کیے گئے جس سے 6 افراد زخمی ہو گئے۔
دیکھیں: کنڑ میں زلزلے سے اموات کی تعداد 1400 سے تجاوز کر گئی، 5 ہزار گھر تباہ