عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی اور اس کے نتیجے میں ایک بڑے نیٹ ورک کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

September 14, 2025

کشمیر میں ظلم و زیادتی، اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک، اور پاکستان مخالف کارروائیاں نہ صرف بھارت میں بلکہ فوج کے اندر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کے جذبات کو مجروح کرتی ہیں۔

September 14, 2025

بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرمواد پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ بھارت سے کوئی شخص اکاؤنٹ چلا رہا ہے

September 14, 2025

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔

September 14, 2025

ذرائع کا کہنا ہے کہ سب سے نمایاں نام ٹی ٹی پی کی سیاسی کمیشن کے سربراہ مولوی فقیر باجوڑی کے بیٹے مولوی فرید منصور کا ہے،

September 14, 2025

زلمے خلیل زاد سمیت دیگر نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی اور ملا عب الغنی برادر اخوند سے ملاقات کی۔

September 14, 2025

پاکستان اور چین کے درمیان میری ٹائم شعبے میں شراکت داری پر اتفاق، گوادر کو تجارت کا مرکز بنانے پر غور

علاوہ ازیں، ایف اے این جے یُن انٹرنیشنل کے ایگزیکٹوز کے ساتھ ملاقات میں وزیر نے گوادر کو فریٹ اور لاجسٹکس حب بنانے کے امکانات پر بات کی۔ اس موقع پر فیڈر سروسز کی بحالی اور فریٹ حب آپریشنز پر فزیبلٹی اسٹڈی کی تجویز بھی پیش کی گئی۔

1 min read

پاکستان اور چین کے درمیان میری ٹآئم شعبے میں شراکت داری پر اتفاق، گوادر کو تجارت کا مرکز بنانے پر غور

وفاقی وزیر نے وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ چین کا دورہ کیا، جہاں وفد کی توجہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول اور گوادر کو خطے کے تجارتی اور لاجسٹکس گیٹ وے کے طور پر اجاگر کرنے پر مرکوز رہی۔

September 5, 2025

وفاقی وزیر برائے سمندری امور محمد جنید انور چوہدری نے چین میں ملاقاتوں کے دوران سمندری تعاون کو مزید گہرا کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے جہاز سازی، بندرگاہوں کی ترقی اور لاجسٹکس کے مشترکہ منصوبوں کی تجویز پیش کی تاکہ گوادر کو خطے کا اہم تجارتی مرکز بنایا جا سکے۔

بیجنگ میں جمعرات کو ہونے والی ملاقاتوں میں وزیر نے شین ڈونگ شن شو گروپ کارپوریشن کی جانب سے پاکستان میں انٹیگریٹڈ میرٹائم انڈسٹریل کمپلیکس کے قیام کی پیشکش کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت زمین، سہولیات اورریگولیٹری منظوری فراہم کرے گی جبکہ جہازوں کی ری سائیکلنگ کی تنصیبات کو ہانگ کانگ کنونشن اور یورپی یونین کے معیار کے مطابق بنانے پر زور دیا۔

انہوں نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے فلیٹ میں توسیع پر بھی روشنی ڈالی اور شین ڈونگ کو نئے جہازوں کی تیاری، لیزنگ اور فیڈر سروسز میں شراکت داری کی دعوت دی۔ وزیر مملکت نے نے گوادر اور پورٹ قاسم میں ڈرائی ڈوک یا فلوٹنگ ڈوک سہولیات کے قیام کی تجویز بھی دی اور یورپی معیار کے مطابق مچھلی پروسیسنگ اور ایکوا کلچر ریسرچ کے ذریعے برآمدات بڑھانے پر زور دیا۔

تیانجن ڈونگ جیانگ فری ٹریڈ زون کے حکام سے ملاقات میں جنید چوہدری نے جہازوں کی فنانسنگ اور لیزنگ آپشنز پر تبادلہ خیال کیا، جن میں آئل ٹینکرز، کنٹینر اور بلک کیریئرز شامل ہیں تاکہ پی این ایس سی کے فلیٹ کو بڑے اخراجات کے بغیر بڑھایا جا سکے۔ انہوں نے ڈونگ جیانگ کی کمپنیوں کو گوادر میں کولڈ اسٹوریج، بلک کارگو اور بانڈڈ ویئر ہاؤسز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور چین-گوادر-افریقہ لاجسٹکس کوریڈور بنانے کی تجویز دی۔

علاوہ ازیں، ایف اے این جے یُن انٹرنیشنل کے ایگزیکٹوز کے ساتھ ملاقات میں وزیر نے گوادر کو فریٹ اور لاجسٹکس حب بنانے کے امکانات پر بات کی۔ اس موقع پر فیڈر سروسز کی بحالی اور فریٹ حب آپریشنز پر فزیبلٹی اسٹڈی کی تجویز بھی پیش کی گئی۔

وفاقی وزیر نے وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ چین کا دورہ کیا، جہاں وفد کی توجہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول اور گوادر کو خطے کے تجارتی اور لاجسٹکس گیٹ وے کے طور پر اجاگر کرنے پر مرکوز رہی۔

دیکھیں: شہباز شریف وفاقی وزرا کے ہمراہ 6 روزہ دورے پر چین روانہ، ایس سی او اجلاس میں شریک ہوں گے

متعلقہ مضامین

عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی اور اس کے نتیجے میں ایک بڑے نیٹ ورک کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

September 14, 2025

کشمیر میں ظلم و زیادتی، اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک، اور پاکستان مخالف کارروائیاں نہ صرف بھارت میں بلکہ فوج کے اندر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کے جذبات کو مجروح کرتی ہیں۔

September 14, 2025

بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرمواد پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ بھارت سے کوئی شخص اکاؤنٹ چلا رہا ہے

September 14, 2025

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔

September 14, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *