شارجہ میں ہونے والے ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو 75 رنز سے شکست دے دی ہے۔
اتوار کو کھیلے جانے والے فائنل میچ میں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر141 رنز بنائے اور افغانستان کو جیت کے لیے 142 رنز کا ہدف ملا تاہم ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم محض 66 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم پاکستان کے لیے ابتدا میں میچ کا آغاز بظاہر اچھا ثابت نہ ہو سکا تھا۔
تاہم جب پاکستان کی باری بولنگ کی آئی تو اس دوران محمد نواز نے ہیٹ ٹریک سمیت پانچ وکٹیں حاصل کیں اور یوں بازی پلٹ گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل اکاؤنٹ سے محمد نواز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ ٹی ٹوئنٹی میں فہیم اشرف اور محمد حسنین کے بعد محمد نواز نے ہیٹ ٹرک کرنے والے تیسرے باؤلر کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
Mohammad Nawaz becomes the 3️⃣rd 🇵🇰 bowler after Faheem Ashraf and Mohammad Hasnain to claim a T20I hat-trick 🔥
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 7, 2025
A match-winning spell against 🇦🇫 👏
4️⃣ overs
1️⃣ maiden
1️⃣9️⃣ runs
5️⃣ wickets#BackTheBoysInGreen | #PAKvAFG pic.twitter.com/RyxxlRklYm
پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 141 رنز بنائے۔ فخر زمان، سلمان علی آغا اور محمد نواز نے ذمہ دارانہ بلے بازی کی تاہم افغانستان کے اسپنرز نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے کسی بلے باز کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔
تاہم جوابی اننگز میں پاکستان کے باؤلرز نے افغانستان کی ایک نہ چلنے دی اور پوری ٹیم کو محض 66 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ محمد نواز نے ہیٹ ٹرک سمیت 5 وکٹیں لیں جبکہ ابرار احمد اور سفیان مقیم نے بھی شاندار گیند بازی کی۔
محمد نواز کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ اور سیریز قرار دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے جیت سیلاب متاثرین کے نام کرتے ہوئے اپنی تمام میچز کی فیس بھی عطیہ کر دی۔
دیکھیں: پاکستان نومبر میں پہلی بارٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹرائی سیریز کی میزبانی کرے گا