عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی اور اس کے نتیجے میں ایک بڑے نیٹ ورک کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

September 14, 2025

کشمیر میں ظلم و زیادتی، اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک، اور پاکستان مخالف کارروائیاں نہ صرف بھارت میں بلکہ فوج کے اندر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کے جذبات کو مجروح کرتی ہیں۔

September 14, 2025

بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرمواد پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ بھارت سے کوئی شخص اکاؤنٹ چلا رہا ہے

September 14, 2025

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔

September 14, 2025

ذرائع کا کہنا ہے کہ سب سے نمایاں نام ٹی ٹی پی کی سیاسی کمیشن کے سربراہ مولوی فقیر باجوڑی کے بیٹے مولوی فرید منصور کا ہے،

September 14, 2025

زلمے خلیل زاد سمیت دیگر نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی اور ملا عب الغنی برادر اخوند سے ملاقات کی۔

September 14, 2025

پاکستان بھر میں آج یوم بحریہ ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، صدر اور وزیراعظم کا خراج تحسین

یومِ بحریہ کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغامات میں کہا کہ پاک بحریہ ملک کی محافظ اور تابناک مستقبل کی معمار ہے، جس نے ہمیشہ قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

1 min read

پاکستان بھر میں آج یوم بحریہ ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، صدر اور وزیراعظم کا خراج تحسین

پنسٹھ کی جنگ میں بری، بحری اور فضائی افواج نے دفاع وطن کا فریضہ بھرپور طریقے سے انجام دیا لیکن 8 ستمبر کا دن پاک بحریہ کے نام رہا۔

September 8, 2025

سمندری حدود کے نگہبانوں کو سلام پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں یوم بحریہ آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، آپریشن دوارکا میں پاکستان نیوی نے دشمن کے دلوں پر جو لرزہ طاری کیا، اسی کی یاد میں 8 ستمبر کو پاک بحریہ کا دن منایا جاتا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے پاک بحریہ کو مزید جدید اور مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مضبوط بحریہ پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کی ضامن ہے۔

جنگِ ستمبر میں پاک بحریہ کی شاندار کارکردگی کی یاد میں ہر سال 8 ستمبر کو یومِ بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن پاک بحریہ نے پاکستان کی بری اور فضائی افواج کے شانہ بشانہ رہ کر دشمن کے دانت کھٹے کیے۔

پنسٹھ کی جنگ میں بری، بحری اور فضائی افواج نے دفاع وطن کا فریضہ بھرپور طریقے سے انجام دیا لیکن 8 ستمبر کا دن پاک بحریہ کے نام رہا۔

سات اور 8 ستمبر کی درمیانی شب پاک بحریہ نے بھارتی نیول بیس دوار کا پر حملہ کیا، آپریشن سو مناتھ میں پاک بحریہ کے پی این ایس بابر، خیبر، بدر، جہانگیر، عالمگیر، شاہجہان اور ٹیپو سلطان نے حصہ لیا، صرف 4 منٹ میں بھارتی نیول بیس آگ کا ڈھیر بنادیا گیا، 120 میل دور بھارتی سرزمین پر حملے نے بھارتی بحریہ کو شل کر دیا۔

یومِ بحریہ کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغامات میں کہا کہ پاک بحریہ ملک کی محافظ اور تابناک مستقبل کی معمار ہے، جس نے ہمیشہ قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 1965 کی جنگ میں آپریشن سومنات دشمن کے لیے خوف کی علامت ثابت ہوا، جب پاک بحریہ نے بھارتی ساحلی شہر دوارکا پر حملہ کر کے دشمن کا مواصلاتی نظام تباہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سمندری سرحدوں کی حفاظت پاک بحریہ کی مستعد نگرانی میں ہے جبکہ بحیرہ عرب میں طاقت کا توازن قائم رکھنے میں بھی پاک بحریہ کا کردار بنیادی ہے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ بلیو اکانومی اور بندرگاہوں کی ترقی میں بھی پاک بحریہ فعال کردار ادا کر رہی ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے یومِ فضائیہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فضائیہ کی تاریخ بہادری اور قربانیوں سے بھری ہوئی ہے۔ انہوں نے 1965 کی جنگ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے اس معرکے میں دشمن کو فیصلہ کن شکست دی اور ہر مشکل وقت میں پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کا مظاہرہ کیا۔ صدر کا کہنا تھا کہ ’’معرکۂ حق‘‘ اور ’’بنیان المرصوص‘‘ جیسے آپریشنز میں پاک فضائیہ نے اپنی صلاحیتوں سے دنیا کو حیران کیا اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

وزیراعظم اور صدر مملکت نے کہا کہ قوم اپنے شہداء اور غازیوں پر فخر کرتی ہے، جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور بہادری کی نئی داستانیں رقم کیں۔

یومِ بحریہ کی مناسبت سے پاک بحریہ نے ایک خصوصی وڈیو بھی جاری کی ہے جس میں بحریہ کے عزم، حوصلے اور بہادری کو اجاگر کیا گیا ہے۔ وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح پاک بحریہ نے 1965 اور 1971 کی جنگوں میں اپنی جرات مندانہ میراث کو برقرار رکھتے ہوئے دشمن کو زیر کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاک بحریہ، مسلح افواج اور پاکستان کو ہمیشہ ترقی اور کامیابی سے ہمکنار کرے۔

دیکھیں: صدر مملکت اور وزیراعظم نے یوم فضائیہ پر اپنے خصوصی پیغامات جاری کر دیے

متعلقہ مضامین

عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی اور اس کے نتیجے میں ایک بڑے نیٹ ورک کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

September 14, 2025

کشمیر میں ظلم و زیادتی، اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک، اور پاکستان مخالف کارروائیاں نہ صرف بھارت میں بلکہ فوج کے اندر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کے جذبات کو مجروح کرتی ہیں۔

September 14, 2025

بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرمواد پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ بھارت سے کوئی شخص اکاؤنٹ چلا رہا ہے

September 14, 2025

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔

September 14, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *