علی ظفر یا عاطف اسلم، کرینہ کپور کے انتخاب پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
کپور خاندان سے تعلق رکھنے والی سیف علی خان کی اہلیہ اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور دنیا بھر میں مقبول ہیں، وہ برمنگھم میں زیورات کی ایک دکان کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئیں۔
اس موقع پر بھارتی اور پاکستانی مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے ان سے ملاقات کی، افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے پر علاقے میں رونق لگ گئی، پرستاروں کی بڑی تعداد امڈ آئی۔
پرستاراپنی پسندیدہ اداکارہ کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بے تاب تھے، تین گھنٹے تک سڑکیں مداحوں سے بھری رہیں۔
اس تقریب میں کرینہ کپور سے ایک دلچسپ سوال پوچھا گیا، یہ سوال ایک چیٹ جی پی ٹی سے جنریٹ کیا گیا تھا، اداکارہ سے سوال پوچھا گیا کہ پاکستان کے مشہور گلوکاروں عاطف اسلم اور علی ظفر میں سے وہ کسے زیادہ پسند کرتی ہیں؟
کرینہ کپور سے یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے اپنی شہرت سے پہلے کبھی کسی پاکستانی گلوکار کے میوزک ویڈیو میں کام کیا ہے؟ان سوالوں پر مداحوں کو حیرانی بھی ہوئی، خود اداکارہ بھی چونک گئیں۔
اس موقع پر انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ اگر کبھی ایسا ہوا ہوتا تو وہ عاطف اسلم کے میوزک ویڈیو میں کام کرنا پسند کرتیں۔ ان کے اس جواب پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور تالیاں بجائیں۔
دیکھیں: اطالوی فیشن کنگ جارجیو ارمانی 91 برس کی عمر میں انتقال چل بسے