نیپال میں حالیہ ملک گیر مظاہروں کے دوران راجیہ لکشمی مشتعل مطاہرین کا نشانہ بن گئیں. مظاہرین نے ان کے گھر کو نذرِ آتش کردیا جس کے باعث وہ جھلس کر رہ گئیں، تاہم انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔
واضح رہے کہ یہ جو احتجاجی مظاہرے اور بدامنی جاری ہے دراصل نیپالی حکومت نے گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر پابندی عاٗد کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد یہ سب ردِ عمل کے طور پر دیکھنے کو مل رہا ہے۔
گزشتہ روز کے پی شرما بھی امن و امان کی بگڑتی صوتتحال کو دیکھتے ہوٗے اور مطاہرین کے مطالبے پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے لیکن مطاہرون مین پھر بھی کمی واقع نہ ہوسکی۔ انہوں نے چند روز قبل تمام جماعتوں کو مذاکرات کے لیے بھی مدعو کیا تھا اور ایجنڈا یہی تھا کہ بدامنی کا خاتمہ کیسے کیا جائے۔
دیکھیں: نیپالی وزیراعظم کے مستعفی ہونے کے بعد بھی کشیدگی برقرار