صدرِ مملکت آصف علی زرداری چینی حکومت کی خصوصی دعوت پر آج سے 10 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوگئے۔ صدر 12 سے 21 ستمبر تک مختلف چینی شہروں اور صوبوں کا دورہ کریں گے۔ سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر آصف زرداری اپنے قیام کے دوران چنگدو، شنگھائی اور شنجیانگ کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر وہ صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں پاک چین دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔
صدر آصف زرداری اپنے دورے کے دوران اقتصادی و تجارتی تعاون کے ساتھ ساتھ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اور مستقبل کے رابطہ کاری منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو مزید فروغ دینے کے معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط کی روایت کو مزید مستحکم کرے گا۔ مزید کہا گیا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کی “ہر موسم کے اسٹریٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری” کو مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
🔊PR No.2️⃣7️⃣5️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) September 11, 2025
Curtain Raiser: Visit of President to China https://t.co/krjSOJKSKf
🔗⬇️ pic.twitter.com/AkLBSmtT83
ترجمان نے مزید کہا کہ صدر مملکت کے اس اہم دورے سے باہمی مفادات کے بنیادی امور پر حمایت کی تجدید ہوگی۔ علاوہ ازیں سی پیک منصوبے کو فروغ دینے، اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے، اور علاقائی امن و ترقی کے عزم کا اظہار کیا جائے گا۔
ایوان صدر کے مطابق صدر آصف زرداری کا یہ دورہ خطے میں امن، ترقی اور استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا بھی مظہر ہے۔
دیکھیں: بھارت اور روس چین کے گہرے تاریک سائے میں کھو گئے، ٹرمپ کا معنی خیز ٹویٹ