آزاد کشمیر میں پولیس ہڑتال کے باعث اسلام آباد سے 2000 اہلکار طلب کرلیے گٗے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر حکومت کی درخواست پر اسلام آباد پولیس نے 2000 اہلکار بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آزاد کشمیر بھیجے جانے والوں میں پولیس افسران اور کانٹیبل شامل ہیں جو کشمیر پولیس کے قاٗم مقام رہ کر فراٗض ادا کرے گی۔
خیال رہے کہ پولیس ہڑتال کے پیش نظر اسلام آباد پولیس انکی جگہ فراٗض ادا کرے گی اور حکام کے حکم کی تعمیل کرتے ہوٗے امن وامن برقرار رکھے گی۔
آزاد کشمیر میں 29 ستمبر کو ممکنہ ہڑتال کے پیش نظر کشمیر حکومت نےاسلام آباد سے درخواست کی تھی جسے اسلام آباد انتظامیہ نے منظور کرتے ہوٗے اہلکاروں کی فہرست مرتب کرنا شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق افسران میں ایک ایس ایس پی، 4 ایس پیز، 8 ڈی ایس پی 6 سمیت 88 سب انسپکٹر بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اہلکاروں کی تعداد مرتب کیا عمل جارہی ہے۔
دیکھیں: کشمیر میں باغبانی سے منسلک افراد کو شدید نقصانات کا سامنا