پنجاب: وزارت تعلیم نے سرکاری کالجوں مینں اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کے لیے نٗی بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری کالجوں میں 8 ہزار اساتذہ کی منظوری دی گٗی ہے۔
وزارتِ تعلیم کے مطابق آٹھ ہزار آسامیوں میں اقلیتوں کے لیے پانچ اور معذور افراد کیلئے تین فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے، خیال رہے کہ ٹیچنگ انٹرنز کو سات سے دس ماہ تک کے لیے مقررکیا جائے گا۔
صوبائی وزارتِ تعلیم کے مطابق امیدواران کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے جبکہ تعلیمی لحاظ سے کم از کم بی ایس یا ماسٹر ڈگری ہونا لازمی ہے جبکہ ایم فل و پی ایچ ڈی کرنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔
کالج ٹیچنگ انٹرنز کی بھرتی کا اعلان کرتے ہوئے 808 تدریسی مقامات پر بھرتی کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ بھرتی عارضی بنیادوں پرسات سے دس ماہ کے لیے کی جائے گی۔