افغان وفد نے ترکی میں پاکستان کو پیشکش کی کہ وہ افغانستان میں موجود پناہ گزینوں کی حوالگی کے لیے تیار ہے لیکن پاکستانی وفد نے یہ تجویز قبول نہیں کی، افغان ترجمان مولوی ذبیح اللہ مجاہد

November 2, 2025

انسانی حقوق کی تنظیموں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر انسانی امداد کی فراہمی اور متاثرہ علاقوں میں جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالے۔

November 2, 2025

مذکورہ فیصلہ پنجاب بھر میں خاص طور پر لاہور میں ہوا کے معیار کے الارمنگ ریڈنگز کے سبب سامنے آیا جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 301 سے 400 کے درمیان خطرناک حد میں پہنچ گیا ہے۔

November 2, 2025

واضح رہے کہ کین ولیمسن کی کپتانی میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 2 مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور ایک مرتبہ فائنل تک پہنچی۔

November 2, 2025

آج حکومت کو چاہیے کہ وہ اس نوجوان کو اپنی سفارتی پہچان بنائے۔ کیونکہ اصل سفیر وہ نہیں جو باہر ملکوں میں تقریریں کرے بلکہ وہ ہے جو اپنی محنت سے اپنے ملک کا پرچم دنیا کے اسٹیڈیموں میں لہرا دے۔

November 2, 2025

پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے واپسی کے بعد ملاح پر خفیہ نگرانی رکھی اور اسے اس وقت گرفتار کیا جب وہ دوبارہ بھارت واپسی کی کوشش کر رہا تھا۔

November 1, 2025

پاکستان بُنا پلیٹ فارم کا حصہ، ڈیجیٹل معیشت میں اہم پیش رفت

پاکستان عرب مانیٹری فنڈ کے پلیٹ فارم ‘بُنا’ میں شامل ہوا، ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کے لیے اہم قدم

1 min read

پاکستان بُنا پلیٹ فارم کا حصہ، ڈیجیٹل معیشت میں اہم پیش رفت

پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنا ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم “راست” (Raast) عرب مانیٹری فنڈ (AMF) کے Buna پلیٹ فارم سے منسلک کرے گا۔

September 21, 2025

اسلام آباد: پاکستان نے عرب مانیٹری فنڈ کے زیر انتظام سرحد پار ادائیگیوں کے پلیٹ فارم ‘بُنا’ میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی۔ اس اقدام کا مقصد بین الاقوامی ادائیگیوں کے نظام کو جدید بنانا اور عرب دنیا کے ساتھ مالیاتی روابط کو مضبوط کرنا ہے۔

یہ فیصلہ جمعرات کے روز قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت سید نوید قمر نے کی۔ اجلاس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے اراکین کو تفصیلا آگاہ کیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کمیٹی کو بتایا کہ بُنا پلیٹ فارم کے ساتھ انضمام سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم کی ترسیل میں جلدی، محفوظ اور مؤثر ہو جائے گی۔ جو ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ واضح رہے کہ اس فریم ورک کے تحت پاکستان سے بیرون ملک رقم کی منتقلی کی اجازت نہیں ہوگی، تاکہ غیر منظم سرمائے کے بہاؤ سے معیشت کو محفوظ رکھا جا سکے۔

بُنا پلیٹ فارم؟

بُنا دراصل ایک عرب ریجنل پیمنٹ سسٹم ہے جس کا آغاز 2020 میں ہوا اور یہ عرب مانیٹری فنڈ کی ملکیت ہے۔ یہ مالیاتی اداروں کو مختلف عرب اور بین الاقوامی کرنسیوں میں سرحد پار ادائیگیاں بھیجنے اور وصول کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ فی الحال یہ سعودی ریال اور اماراتی درہم جیسی کرنسیوں میں کام کر رہا ہے، جبکہ مستقبل قریب میں چینی یوان سمیت دیگر اہم کرنسیوں کو شامل کرنے کا منصوبہ ہے تاکہ خطے میں تجارتی اور مالیاتی انضمام کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

ترسیلات زر پر اثرات

گورنر جمیل احمد نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات ملکی معیشت کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ صرف خلیجی تعاون کونسل کے ممالک میں ہی 55 لاکھ سے زائد پاکستانی کام کر رہے ہیں۔
مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان کو کل 38.3 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں، جن میں سعودی عرب سے 9.34 ارب ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 7.83 ارب ڈالر، برطانیہ سے 5.99 ارب ڈالر اور امریکہ سے 3.72 ارب ڈالر شامل ہیں۔

ڈیجیٹل تبدیلی کے ہدف

گورنر نے بتایا کہ پاکستان اپنے مقامی ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام راست کے ذریعے بھی نمایاں ترقی کر رہا ہے۔ شروع میں اس کے ذریعے سالانہ تقریباً ایک کھرب روپے کی لین دین ہوتی تھی لیکن اب یہی رقم محض 9 دن میں منتقل ہو جاتی ہے جو عوامی اعتماد اور نظام کی کامیابی کی واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے پاکستان کے کیش لیس اکانومی کے منصوبے کو دہراتے ہوئے کہا کہ دسمبر 2026 تک حکومت کا ہدف تمام سرکاری ادائیگیوں کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کرنا ہے۔ نیز 2028 تک اسٹیٹ بینک کا منصوبہ ہے کہ ملک کی 75 فیصد نوجوان آبادی کو ڈیجیٹل مالیاتی خدمات تک رسائی فراہم کی جائے۔

اس سلسلے میں پانچ ڈیجیٹل ادائیگیوں کی خدمت فراہم کرنے والی کمپنیوں (DPPs) کو لائسنس بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔ عوام کو اس نظام کی طرف راغب کرنے کے لیے حکومت نے 0.5 فیصد مرچنٹ فیس اپنے ذمے لینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

گورنر جمیل احمد نے کہا کہ بُنا پلیٹ فارم کے ساتھ شراکت داری پاکستان کے ڈیجیٹل فنانس کے وژن کے عین مطابق ہے جو نہ صرف ترسیلات زر کے لیے ایک جدید اور محفوظ نظام فراہم کرے گی بلکہ عرب ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون کو بھی مضبوط بنائے گی

دیکھیں: ملک میں کیش لیس اکانومی سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا: وزیر اعظم شہباز شریف

متعلقہ مضامین

افغان وفد نے ترکی میں پاکستان کو پیشکش کی کہ وہ افغانستان میں موجود پناہ گزینوں کی حوالگی کے لیے تیار ہے لیکن پاکستانی وفد نے یہ تجویز قبول نہیں کی، افغان ترجمان مولوی ذبیح اللہ مجاہد

November 2, 2025

انسانی حقوق کی تنظیموں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر انسانی امداد کی فراہمی اور متاثرہ علاقوں میں جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالے۔

November 2, 2025

مذکورہ فیصلہ پنجاب بھر میں خاص طور پر لاہور میں ہوا کے معیار کے الارمنگ ریڈنگز کے سبب سامنے آیا جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 301 سے 400 کے درمیان خطرناک حد میں پہنچ گیا ہے۔

November 2, 2025

واضح رہے کہ کین ولیمسن کی کپتانی میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 2 مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور ایک مرتبہ فائنل تک پہنچی۔

November 2, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *