وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جمعرات کے روز ملاقات ہوئی۔ اوول آفس میں ہونے والی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ عالمی سطح پر تنازعات کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے امریکی قیادت کا پاک بھارت جنگ بندی کی کاوشوں پربھی شکریہ ادا کیا۔
اس کے علاوہ وزیراعظم نے غزہ میں جاری جنگ کے فوری خاتمے کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کو بھی سراہا اور امریکی صدر کو امن کا علمبردار قرار دیا۔ اس ملاقات کا بنیادی مقصد مشرق وسطیٰ، بالخصوص غزہ اور مغربی کنارے میں پائیدار قیام امن کے حوالے سے تبادلہ خیال کرنا تھا۔
ذراٗع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ٹرمپ کو پاکستان کے دورے کی باضابطہ دعوت بھی دی۔
دیکھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی شہباز شریف اور عاصم منیر سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات