ڈی جی آئی ایس پی آر کا آزاد کشمیر کی مختلف جامعات کے طلبہ سے خطاب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے 15 ستمبر کو آزاد کشمیر میں مختلف جامعات میں سوال و جوابات کا سیشن کیا،طلبا اور اساتذہ کے ساتھ سوال جواب کے چند حصوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
عوامی ایکشن کمیٹی کی توڑ پھوڑ کی سیاست پر ڈی جی آئی ایس پی آر سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاسی سسٹم کام کر رہا ہے،یہاں تعلیم صحت اور انفرااسٹرکچر بہت بہتر ہیں۔
اگر ریاست ٹیکس نہیں لے گی تو مراعات اور تنخواہیں کیسے دے گی؟30فیصد سے زائد آزاد کشمیر کے لوگ سرکاری نوکری کرتے ہیں ،احتجاج حق ہے مگر انتشار سے معیشت کو نقصان ہوتا ہے۔
اللہ نے کشمیر کو بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے ،پاکستان کا خواب دیکھنے والے کا تعلق بھی کشمیر سے تھا ،فوج میں متعدد آفیسرز اور جوان کشمیری ہیں ،کشمیر کا مستقبل کشمیر بنے گا پاکستان ہے۔
دیکھیں: آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال، انٹرنیٹ سروسز معطل