کولکتہ میں دو غیر ملکی سیاحوں نے سٹریٹ فوڈ میں ویڈیو بناتے ہوئے کھانے کی کی پلیٹ کوڑے دان میں پھینک دی، جس سے بھارت میں صفائی کے حالات پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
غیر ملکی ویلاگرز کے جوڑے نے کولکتہ کی ایک گلی میں دہی بھلے خریدنے کی کوشش کی لیکن کھانے کی غیر صحت بخش تیاری دیکھ کر انہوں نے پلیٹ کوڑے دان میں پھینک دی۔ ویڈیو میں واضح ہے کہ دکاندار بغیر صفائی ستھرائی کے کھانا تیار کر رہا تھا مزید یہ کہ برتن بھی صاف نہیں تھے۔
ایک ویلاگر نے کہا “میں اپنی صحت کے ساتھ جوئے نہیں کھیل سکتا۔ ان کا انسٹاگرام پوسٹ وائرل ہو گیا جس میں انہوں نے لکھا کہ وہ کھانا ضائع نہیں کرنا چاہتے تھے لیکن کوئی دوسرا شخص اسے لینے کو تیار نہیں تھا۔
Kazakhstan's women atheletes visited Streets of india and felt Disappointed due to trash Everywhere and a bad smell.
— 🚨Indian Gems (@IndianGems_) October 3, 2025
It's a matter of shame for us. I don't know where thousands of crores for the Swachh Bharat Mission have actually been spent 😭pic.twitter.com/3TErSuhaGw
یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب حال ہی میں قازقستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کے ارکان کو بھارتی سڑکوں پر کچرے کے ڈھیروں کے درمیان چلتے دیکھا گیا تھا۔ ان واقعات نے بھارت کے ‘سوچھ بھارت’ مہم کے دعوؤں پر سوال اٹھا دیے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ بھارت کی بین الاقوامی ساکھ کو متاثر کر سکتا ہے، خاص طور پر اس کے عالمی ایونٹس کی میزبانی کے عزائم کے حوالے سے۔
دیکھیں: اقوام متحدہ سے اجازت ملنے کے بعد امیر خان متقی رواں ہفتے روس اور بھارت کا دورہ کریں گے