چینی وزارت خارجہ نے پاک افغان جنگ بندی معاہدے کو سراہتے ہوئے اسے خطے کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔ چینی حکومت نے دونوں ممالک کے مابین پائیدار قیامِ امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم بھی دہرایا ہے۔
چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیائون نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں چین کے قریبی دوست اور ہمسایہ ہیں۔ ہم دونوں فریقین کے درمیان جنگ بندی پر معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ان ممالک کی کوششوں کو سراہتے ہیں جنہوں نے اس سلسلے میں کردار ادا کیا۔
China welcomes the immediate ceasefire agreed between #Pakistan and #Afghanistan and commends the peace effort of countries who contributed to the ceasefire. China will continue playing a constructive role for the improvement and development of Pakistan-Afghanistan relations. pic.twitter.com/MOhHK3Lvjt
— CHINA MFA Spokesperson 中国外交部发言人 (@MFA_China) October 20, 2025
انکا کہنا تھا کہ دونوں ممالک مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالیں گے اور اس عارضی جنگ بندی کو مستقل امن میں تبدیل کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین خطے میں استحکام اور باہمی تعاون کا حامی ہے اور وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سفارتی اور تعمیری رابطے جاری رکھے گا۔
چین کا خطے میں کردار
چین پہلے ہی سی پیک اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے علاقائی تجارت میں دلچسپی رکھتا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر پاکستان اور افغانستان کے تعلقات بہتر ہوتے ہیں تو اس سے خطے میں چین کے بڑے منصوبوں جیسے کہ تاپی گیس پائپ لائن اور ٹرانس افغان ریلوے کو مزید مواقع مل سکتے ہیں۔
دیکھیں: پاکستان اور افغانستان نے سرحد پار دہشت گردی کے خاتمے پر اتفاق کر لیا؛ خواجہ آصف