بالی ووڈ کے معروف کامیڈین اور سینئر اداکار گوردھن اسرانی کے انتقال نے فلم انڈسٹری کو سوگ میں ڈال دیا۔ ان کے انتقال پر اداکاروں اور مداحوں نے گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اکشے کمار نے کہا ہے گوردھن اسرانی کے انتقال کی خبر سن کر میں شدید دکھی ہوں۔ محض ایک ہفتہ قبل ہماری ملاقات فلم حیوان کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ انہوں نے ہمیشہ کی طرح مجھے شفقت سے گلے لگایا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اسرانی جی کے ساتھ ہیرا پھیری، بھاگم بھاگ، وے لکم، بھوت بنگلہ’ اور حیوان جیسی متعدد فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا۔ وہ نہ صرف ایک عظیم اداکار تھے بلکہ چھوٹوں پر شفقت کرنے والے انسان بھی تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گوردھن اسرانی کا انتقال ممبئی کے علاقے جوہو میں ہوا۔ ان کی آخری رسومات سانتا کروز کریماٹوریم میں ادا کی گئیں۔ اداکار گوردھن اسرانی کے ورثا میں انکی اہلیہ منجو اسرانی ہیں خیال رہے کہ ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔
پانچ دہائیوں پر محیط میں اسرانی نے بالی ووڈ کو درجنوں ایسے کردار ادا دیے جنہوں نے نہ صرف ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی بلکہ مزاحیہ اداکاری کے بھی نت نئے معیار قائم کیے۔