بھارت کے معروف اداکار پنکج دھیر طویل علالت کے بعد 68 سال کی عمر میں چل بسے۔ بھآرتی میڈیا کے مطابق پنکج دھیر کینسر گزشتہ چند سالوں سے کینسر کا شکار تھے۔
پنکج دھیر نے ٹیلی ویژن اور فلم کی دُنیا میں بڑا کمایا ہے۔ بالخصوص مہابھارت ڈارامے میں بے مثال کردار کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اسی طرح سڑک، اور بادشاہ جیسی فلموں میں انکے کرادار نے ناظرین کو بےحد متاثر کیا تھا۔
اسکے علاوہ پنکج دھیر فلم سازی کے شعبے میں کام کرتے رہے اور اس سلسلے میں ممبئی شہر میں ویسج اسٹوڈیو کی بنیاد بھی رکھی۔ 2010 میں انہوں نے ایکٹنگ اکیڈمی قائم کر کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ پنکج دھیر کے انتقال کی خبر سن کر انکے شعبے سے منسلک لوگوں میں اور لاکھوں مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
دیکھیں: بھارت کی دوہری پالیسی بے نقاب: خواتین صحافیوں کو متقی کی پریس کانفرنس میں آنے کی اجازت نہ ملی