ہنگو بم دھماکے میں ایس پی اسد زبیر، ان کے گن مین داؤد اور ڈرائیور عاطف جامِ شہادت نوش کرگئے

October 24, 2025

علی ترین نے کہا ہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل مینجمنٹ نے انہیں ایک قانونی نوٹس بھیجا تھا، جس میں مذکور تھا کہ وہ بورڈ کے خلاف تنقیدی بیانات واپس لیتے ہوئے معافی مانگیں

October 24, 2025

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 8 دہشت گردوں ہلاک اور 5 زخمی ہوئے

October 24, 2025

معاہدے کے مطابق قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

October 24, 2025

ماہرین کے مطابق یہ انکشاف اس حقیقت کو مزید تقویت دیتا ہے کہ افغانستان نہ صرف دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے بلکہ وہاں سے پاکستان کے خلاف منظم کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔

October 24, 2025

پاکستان نے بارہا کابل حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ اپنی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے مگر اشرف غنی کی حکومت نے ہمیشہ بھارت کے اشاروں پر عمل کیا۔2014 کے بعد جب امریکا نے اپنی فوجی موجودگی کم کی تو افغانستان میں طالبان نے دوبارہ طاقت حاصل کرنا شروع کی۔

October 24, 2025

ٹی ٹی پی کا جنوبی وزیرستان میں فوجی چوکی پر حملے کا دعویٰ؛ ریپبلک ٹی وی نے بھارت کی قلعی کھول دی

بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے اصل سپانسر ہے جو افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرتا ہے۔

1 min read

ٹی ٹی پی کا جنوبی وزیرستان میں فوجی چوکی پر حملے کا دعویٰ؛ ریپبلک ٹی وی نے بھارت کی قلعی کھول دی

مبصرین کے مطابق، بھارتی میڈیا کی فوری رپورٹنگ اس امر کی جانب اشارہ کرتی ہے کہ پاکستان مخالف نیٹ ورکس اور گروہوں کے درمیان ممکنہ رابطے موجود ہیں۔

October 21, 2025

بھارتی میڈیا (ریپبلک ٹی وی) اور بعض افغان ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے جنوبی وزیرستان میں پاکستانی فوج کی ایک چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ٹی ٹی پی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں 25 پاکستانی فوجی شہید اور آٹھ زخمی ہوئے، جب کہ ایک فوجی ڈرون کو بھی تباہ کیا گیا۔ گروپ نے مزید کہا کہ اس نے مبینہ طور پر چوکی پر قبضہ بھی حاصل کر لیا ہے۔

تاہم، پاکستان کے سرکاری ذرائع یا آئی ایس پی آر کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

بھارتی میڈیا نے اس خبر کو سب سے پہلے رپورٹ کیا، جس کے بعد افغان پلیٹ فارمز نے بھی اس دعوے کی تشہیر کی۔ مبصرین کے مطابق، بھارتی میڈیا کی فوری رپورٹنگ اس امر کی جانب اشارہ کرتی ہے کہ پاکستان مخالف نیٹ ورکس اور گروہوں کے درمیان ممکنہ رابطے موجود ہیں۔

پاکستانی حکام نے ماضی میں متعدد بار اس بات پر زور دیا ہے کہ ٹی ٹی پی کو افغانستان کی سرزمین سے حمایت حاصل ہے، اور ایسے حملے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھانے کی کوشش ہیں۔ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے اصل سپانسر ہے جو افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق، یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیکیورٹی مذاکرات دوحہ میں جاری ہیں، جن میں سرحد پار دہشت گردی اور ٹی ٹی پی کے خلاف اقدامات پر بات چیت ہو رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام حملے کی تفصیلات اور زمینی حقائق کی تصدیق کے بعد مؤقف پیش کریں گے۔

دیکھیں: گلگت بلتستان میں ٹی ٹی پی کے ذیلی گروہوں کے پروپیگنڈے بے نقاب ہوگئے

متعلقہ مضامین

ہنگو بم دھماکے میں ایس پی اسد زبیر، ان کے گن مین داؤد اور ڈرائیور عاطف جامِ شہادت نوش کرگئے

October 24, 2025

علی ترین نے کہا ہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل مینجمنٹ نے انہیں ایک قانونی نوٹس بھیجا تھا، جس میں مذکور تھا کہ وہ بورڈ کے خلاف تنقیدی بیانات واپس لیتے ہوئے معافی مانگیں

October 24, 2025

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 8 دہشت گردوں ہلاک اور 5 زخمی ہوئے

October 24, 2025

معاہدے کے مطابق قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

October 24, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *