امریکی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اگلے ماہ وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے، جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات ہوگی۔
سعودی علی عہد کی صدر ٹرمپ سے ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب سعودیہ اور امریکا کے مابین دفاعی معاہدے کے امکانات سامنے آرہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان مصنوعی ذہانت، جوہری تعاون اور تجارت سے متعلق کئی معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔ تاہم امریکی اداروں نے اس معاہدے کی تصدیق یا تردید میں ابھی تک بیان جاری نہیں کیا۔
ایک رپورٹ کے مطابقسعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی صدر ٹرمپ کے مابین ہونے ملاقات میں فوجی اور انٹیلی جنس تعاون پر بھی غور وخوض ممکن ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز قبل کہا تھا کہ انہیں سعودیہ نے کہاہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا چاہتے ہیں، جیسا کہ ابراہیم معاہدوں کے تحت ٹرمپ کی صدارت میں مسلم ممالک نے کیا تھا۔
ٹرمپ نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا میں چاہتا ہوں کہ سعودی عرب بھی اس معاہدے میں شامل ہو اور جب سعودی عرب شامل ہوگا تو باقی سب کے لیے شمولیت آسان ہوگی۔
دیکھیں: ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے ٹرمپ کی جوہری مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی