سعودی عرب میں افغانستان، پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے صحت کے درمیان سہ فریقی ملاقات میں منشیات کے استعمال کی روک تھام اور شعبۂ صحت میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق افغان وزیر صحت مولوی نور جلال جلالی نے سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی ہم منصب فہد عبدالرحمٰن الجلاجیل سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے وزیر صحت بھی موجود تھے۔
افغان وزارت صحت کے مطابق مذکورہ ملاقات میں امراض کی روک تھام، منشیات سے بچاؤ، ادویات کے معیار سمیت صحت کے دیگر شعبوں میں باہمی تعاون پر غور کیا گیا۔
Mawlawi Noor Jalal Jalali, Minister of Public Health of Afghanistan, met with Fahad Abdul Rahman al-Jalajal, Minister of Health of Saudi Arabia, during his official visit to the country. The Pakistani Minister of Health was also present at the meeting.
— RTA English (@rtaenglish1) October 29, 2025
According to the Ministry… pic.twitter.com/QUGByI6yiy
مولوی نور جلال جلالی نے اس موقع پر کہا کہ افغانستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے علاقائی سطح پر مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغان وزارت صحت بیماریوں کی روک تھام اور صحت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ منصوبوں کو مزید مؤثر بنائے گی۔
سعودی عرب اور پاکستان کے وزرائے صحت نے پولیو کے خاتمے، منشیات کے خلاف اقدامات اور افغان صحت کے اداروں سے تعاون جاری رکھنے ہر اتفاق کیا۔
دیکھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 6 ارب ڈالر کے اقتصادی معاہدے پر اتفاق