کوئٹہ میں امن و امان کے پیشِ نظر موبائل انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق موبائل انٹرنیٹ سروس گزشتہ رات 12 بجے بند کی گئی ہے جو آئندہ 24 گھنٹے تک معطل رہے گی۔
حکام کے مطابق موبائل انٹرنیٹ سروس معطلی کا فیصلہ بدامنی کے خدشات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے کہ کوئٹہ شہر میں امن و امان برقرار رہے۔
محکمہ داخلہ نے موجودہ حالات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اس طرح کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ اور عوامی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔
دیکھا جائے تو گزشتہ ہفتوں میں بھی سیکیورٹی خدشات کے باعث بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر بند کی گئی تھیں۔
دیکھیں: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے دو کامیاب آپریشنز، 18دہشت گرد ہلاک
 
								 
								 
								 
								 
								 
								 
								