افغان پلیٹ فارم المرصاد کی پاکستان مخالف رپورٹ کو قابلِ تصدیق شواہد سے محروم اور افغان سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

August 10, 2026

پشتونوں کو نوآبادیاتی قوم قرار دینے کا بیانیہ سیاسی تحریف ہے؛ پاکستان ایک آئینی وفاق ہے جہاں تمام اقوام برابر کی شریک ہیں۔

August 10, 2026

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی عسکری سامان اور ٹی ٹی پی کی خیبر پختونخوا میں پیش قدمی، خطے کے امن اور سکیورٹی صورتِ حال پر گہرے سوالات اٹھاتی ہے۔

August 10, 2026

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے افغانستان کو معلومات کی جیل قرار دے دیا ہے۔

August 10, 2026

آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے اکثر مطالبات منظور کیے جانے کے بعد، مہاجرین کی نشستوں پر تنازع نے احتجاجی تحریک کو تعطل کا شکار کر دیا ہے۔

August 10, 2026

بارہ برس، تین حکومتیں اور ریکارڈ بجٹ کے باوجود خیبر پختونخوا میں 47 لاکھ بچے اسکول سے باہر، صاف پانی کی سہولت محدود اور صحت کارڈ مالی بحران کا شکار ہے۔

August 10, 2026

آکسفورڈ یونین کے مباحثے میں پاکستانی وفد کی بیانیے کی بھرپور پذیرائی، بھارت کے مقررین کی عدم شرکت زیرِ بحث

تقریب میں پاکستان کے بیانیے کو بھرپور پذیرائی ملی، جس میں اس بات کو اجاگر کیا گیا کہ پاکستان دو دہائیوں سے دنیا کا سب سے بڑا دہشت گردی کا شکار ملک ہے اور بھارت کی پشت پناہی سے کام کرنے والے گروہوں نے خطے میں عدم استحکام کو بڑھایا ہے۔
آکسفورڈ یونین کے مباحثے میں پاکستانی وفد کی بیانیے کی بھرپور پذیرائی، بھارت کے مقررین کی عدم شرکت زیرِ بحث

بھارتی حکومتی ذرائع کے مطابق دونوں شخصیات کے پاس آپریشن سندور سمیت مودی حکومت کی پالیسی ناکامیوں سے متعلق معلومات تھیں اور انہیں خدشہ تھا کہ آکسفورڈ جیسے بین الاقوامی فورم پر ان بیانات سے حکومت کو سفارتی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔

November 29, 2025

لندن میں آکسفورڈ یونین ڈیبیٹ کے دوران پاکستان کے تین طلبہ موسیٰ حراج، اسرا ر خان کاکڑ اور احمد نواز خان نے منطق، شواہد اور مدلل دلائل کے ذریعے بھارتی مؤقف کو بھرپور چیلنج کرتے ہوئے مباحثے میں واضح کامیابی حاصل کی۔ ووٹنگ میں پاکستانی ٹیم کو 106 جبکہ بھارتی جانب کو 50 ووٹ ملے۔

تقریب میں پاکستان کے بیانیے کو بھرپور پذیرائی ملی، جس میں اس بات کو اجاگر کیا گیا کہ پاکستان دو دہائیوں سے دنیا کا سب سے بڑا دہشت گردی کا شکار ملک ہے اور بھارت کی پشت پناہی سے کام کرنے والے گروہوں نے خطے میں عدم استحکام کو بڑھایا ہے۔

اسرار کاکڑ کی مضبوط دلیلیں، ہندوتوا پالیسیوں پر تنقید

پاکستانی اسپیکر اسرار خان کاکڑ نے اپنے خطاب میں نریندر مودی کی ہندوتوا پالیسیوں، اسلاموفوبیا اور بلوچستان میں علیحدگی پسند و شدت پسند گروہوں کے ساتھ بھارتی روابط پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی 2024 رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارتی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو “درانداز” اور “خطرہ” کے طور پر پیش کرنا ریاستی سطح کی نفرت انگیزی کی عکاسی کرتا ہے۔
اسرار کاکڑ کی اس دلیل نے آکسفورڈ یونین کے حاضرین پر گہرا اثر چھوڑا۔

بھارتی مندوبین کی ممکنہ عدم شرکت: اندرونی اختلافات یا بیانیہ بحران؟

آکسفورڈ یونین کی انتظامیہ نے بھارتی مقررین کی عدم شرکت کی تصدیق نہیں کی، تاہم غیرسرکاری اطلاعات کے مطابق سابق بھارتی آرمی چیف جنرل ناروانے اور سینئر رہنما سبرامنیم سوامی ڈیبیٹ میں شریک نہیں ہو سکے۔

بھارتی حکومتی ذرائع کے مطابق دونوں شخصیات کے پاس آپریشن سندور سمیت مودی حکومت کی پالیسی ناکامیوں سے متعلق معلومات تھیں اور انہیں خدشہ تھا کہ آکسفورڈ جیسے بین الاقوامی فورم پر ان بیانات سے حکومت کو سفارتی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔

جنرل ناروانے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بھارتی فوج میں بڑھتی ہوئی “ہندتوا سوچ” کے ناقد ہیں، جبکہ سوامی بی جے پی کے اندر سے ہی مودی پالیسیوں کے مخالف سمجھے جاتے ہیں۔

پاکستان کی دلیلیں مضبوط، مگر بحث کا تسلسل ضروری

اس ڈیبیٹ میں پاکستانی طلبہ نے عالمی فورمز پر یہ باور کرایا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان اور بھارت دونوں کی ذمہ داری ہے، مگر نفرت انگیز سیاست اور پراکسی جنگوں کے خاتمے کے بغیر جنوبی ایشیا میں استحکام ممکن نہیں۔

اگرچہ مباحثہ ایک تعلیمی سرگرمی تھا، مگر اس نے عالمی سطح پر پاکستان کے بیانیے کو تقویت دی جبکہ بھارتی پینل کی غیرحاضری نے نئی دہلی کے اندرونی اختلافات اور سفارتی اعتماد پر سوالات کھڑے کر دیے۔

متعلقہ مضامین

افغان پلیٹ فارم المرصاد کی پاکستان مخالف رپورٹ کو قابلِ تصدیق شواہد سے محروم اور افغان سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

August 10, 2026

پشتونوں کو نوآبادیاتی قوم قرار دینے کا بیانیہ سیاسی تحریف ہے؛ پاکستان ایک آئینی وفاق ہے جہاں تمام اقوام برابر کی شریک ہیں۔

August 10, 2026

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی عسکری سامان اور ٹی ٹی پی کی خیبر پختونخوا میں پیش قدمی، خطے کے امن اور سکیورٹی صورتِ حال پر گہرے سوالات اٹھاتی ہے۔

August 10, 2026

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے افغانستان کو معلومات کی جیل قرار دے دیا ہے۔

August 10, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *