شمالی وزیرستان اور قلات میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 11 مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

October 2, 2026

مقبوضہ کشمیر میں سابق پاک فوجی کی ہلاکت کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا؛ محمد آصف خود میڈیا کے سامنے پیش ہو گئے۔

October 2, 2026

قصور میں پاک بھارت سرحد کے قریب بھارتی بی ایس ایف کی مبینہ فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

October 2, 2026

کور کمانڈرز کانفرنس میں افغانستان سے دہشت گردی کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں کو پاکستان کا دفاعی حق قرار دیا گیا، جبکہ بہتر گورننس پر بھی زور دیا گیا۔

October 2, 2026

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی بات بہت آگے بڑھ چکی ہے اور اب اس کے نفاذ کے تکنیکی معاملات پر گفتگو ہو رہی ہے۔

October 2, 2026

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم ہوگیا، دونوں فریق کل دوبارہ مذاکرات کریں گے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بھی اہم معاملہ بن گئی۔

October 2, 2026

رواں سال کے پی میں دہشت گردی اور منشیات کے خلاف ایک ہزار سولہ آپریشنز کیے گئے

پشاور پولیس کی رپورٹ کے مطابق سال دو ہزار پچیس میں دہشت گردی، جرائم اور منشیات کے خلاف ایک ہزار سولہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کیے گئے، سات سو اکیس افراد گرفتار کیا گیا
پشاور پولیس کی رپورٹ کے مطابق سال دو ہزار پچیس میں دہشت گردی، جرائم اور منشیات کے خلاف ایک ہزار سولہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کیے گئے، سات سو اکیس افراد گرفتار کیا گیا

سکیورٹی آپریشن کے دوران 846 ہتھیار اور 14 ہزار سے زائد گولیاں قبضے میں لی گئیں

December 30, 2025

افغان سرحد سے دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر صوبہ خیبر پختونخوا میں سکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں، جبکہ پشاور میں پولیس کی جانب سے رواں سال سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز سے متعلق تفصیلی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے دوران پشاور میں مجموعی طور پر ایک ہزار 16 سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کیے گئے۔ ان کارروائیوں کا مقصد دہشت گردی، جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے نیٹ ورکس کا خاتمہ تھا۔ رپورٹ کے مطابق ان آپریشنز کے دوران 731 افراد کو حراست میں لیا گیا، جن سے تفتیشی عمل جاری ہے۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کے دوران سکیورٹی فورسز نے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔ کارروائیوں کے دوران 846 ہتھیار اور 14 ہزار سے زائد گولیاں قبضے میں لی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق پشاور میں منشیات کے خلاف بھی بھرپور کارروائیاں کی گئیں۔ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 524 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ان کارروائیوں میں 90 کلوگرام چرس، 91 کلوگرام آئس اور تقریباً 3 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی، جب کہ منشیات کے اڈوں پر چھاپوں کے دوران 95 بوتلیں شراب بھی ضبط کی گئیں۔

پولیس رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ کرایہ داری قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے۔ اس سلسلے میں مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ایک ہزار 596 افراد کو گرفتار کیا گیا، تاکہ غیر قانونی رہائش اور مشکوک سرگرمیوں کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔

پولیس حکام کے مطابق سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا، جب کہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔

دیکھیں: افغان مہاجرین سے متعلق ماہرہ خان کا بیان اور پاکستان کو درپیش سیکیورٹی خدشات

متعلقہ مضامین

شمالی وزیرستان اور قلات میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 11 مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

October 2, 2026

مقبوضہ کشمیر میں سابق پاک فوجی کی ہلاکت کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا؛ محمد آصف خود میڈیا کے سامنے پیش ہو گئے۔

October 2, 2026

قصور میں پاک بھارت سرحد کے قریب بھارتی بی ایس ایف کی مبینہ فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

October 2, 2026

کور کمانڈرز کانفرنس میں افغانستان سے دہشت گردی کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں کو پاکستان کا دفاعی حق قرار دیا گیا، جبکہ بہتر گورننس پر بھی زور دیا گیا۔

October 2, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *