بھارتی رہنما سنتان پانڈے نے کہا ہے کہ 2019 میں ہونے والے پلوامہ حملہ غیرمُلکی ایجنسیاں یا ادارے ملوث نہیں تھے بلکہ بی جے پی کی سازش کی حصہ تھی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سماج وادی پارٹی کے رہنما سنتان پانڈے کا کہنا ہے کہ جھوٹ چھپانے کے لیے پلوامہ کی سازش کا ڈھونگ رچایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی آج تک یہ نہ بتا سکی کہ حملے میں استعمال ہوا آر ڈی ایکس کہاں سے آیا۔بھارتی رہنما سنتان پانڈے کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کا بے بنیاد اور بنا ثبوت کے پاکستان پر الزام عائد کرنا مودی حکومت کی عادت بن چکی ہے۔
یاد رہے کہ چودہ فروری 2019 کو جموں و کشمیر کے پلوامہ میں خودکش حملے میں سی آر پی ایف کے 40 اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ حملے کا نشانہ لیتھ پورہ میں سی آر پی ایف کے قافلے کو بنایا گیا۔ سی آر پی ایف کا قافلہ جموں سے سرینگر جا رہا تھا جس میں 2,547 اہلکار سوار تھے۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز دس کلومیٹر دور تک سنی گئی۔
ماہرین کے مطابق مودی سرکار نے اس حملے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹہھراتے ہوئے سخت بیان جاری کیا تھا لیکن دوسری جانب بھارتی رہنما کا حالیہ بیان جس میں وہ بی جے ہی کو پلوامہ واقعے کا ذمہ قرار دے رہے ہیں۔ یہ تمام تر حقائق مودی سرکار کی پاکستان دشمنی اور نفرت انگیزی کو واضح کرتی ہے۔
دیکھیں: غیر قانونی طورپر پاکستان میں داخل ہونے والے 179 افغان شہری گرفتار