امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر آگیا ہے۔

July 18, 2026

افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں طالبان کی اقتدار میں واپسی کے 5 سال بعد پہلی بار مخالف جنگجوؤں نے یفتلِ سفلی ضلع کے ہیڈکوارٹر پر عارضی قبضہ کر لیا، اسلحہ و گاڑیاں قبضے میں لے کر فرار ہو گئے۔

July 18, 2026

ایران کے ہرمزگان میں امریکی حملوں میں مزید 3 افراد جاں بحق۔ ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر میزائل حملہ، ڈرون مار گرانے اور آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملوں کا دعویٰ۔

July 18, 2026

امریکہ ایران تنازع میں جہاں دونوں فریق ایک دوسرے پر معاہدہ سبوتاژ کرنے کا الزام لگا رہے ہیں، وہیں اصل قیمت خطے کے وہ ممالک چکا رہے ہیں جن کا اس جنگ سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں۔

July 18, 2026

اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

پاکستان آنے والی بھارتی سکھ خاتون سرابجیت کور کو حراست میں لے لیا گیا، ڈی پورٹیشن کی تیاری

سرابجیت کور اس وقت پاکستانی انٹیلی جنس اور مقامی پولیس کی تحویل میں ہیں، جبکہ ان کے خلاف ڈی پورٹیشن کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام انہیں واپس بھارت بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں، جس کے باعث ان کے مستقبل کے حوالے سے صورتحال غیر یقینی ہو گئی ہے۔
پاکستان آنے والی بھارتی سکھ خاتون سرابجیت کور کو حراست میں لے لیا گیا، ڈی پورٹیشن کی تیاری

سرابجیت کور کا کیس نہ صرف پاکستان اور بھارت کے درمیان حساس تعلقات کو اجاگر کرتا ہے بلکہ مذہبی، سماجی اور انسانی پہلوؤں پر بھی نئی بحث کو جنم دے رہا ہے۔

January 5, 2026

بھارت کی ریاست پنجاب سے تعلق رکھنے والی 48 سالہ سکھ خاتون سرابجیت کور، جو نومبر 2025 میں ننکانہ صاحب یاترا کے بہانے پاکستان آئی تھیں، تاحال وطن واپس نہیں جا سکیں۔ سرابجیت کور نے بعد ازاں اعلان کیا تھا کہ انہوں نے پاکستان میں ایک مسلمان شخص سے شادی کر لی ہے، اسلام قبول کر لیا ہے اور وہ مستقل طور پر پاکستان میں رہنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ان کے مطابق وہ مذکورہ شخص کو گزشتہ نو برس سے ٹک ٹاک کے ذریعے جانتی تھیں۔

تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق سرابجیت کور اس وقت پاکستانی انٹیلی جنس اور مقامی پولیس کی تحویل میں ہیں، جبکہ ان کے خلاف ڈی پورٹیشن کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام انہیں واپس بھارت بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں، جس کے باعث ان کے مستقبل کے حوالے سے صورتحال غیر یقینی ہو گئی ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب پاکستان کی جانب سے سکھ برادری کے ساتھ مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے اور تحفظ کے دعوے کیے جاتے رہے ہیں۔ سرابجیت کور کے معاملے نے ان دعوؤں پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں، کیونکہ پاکستان میں قیام اور شادی کا اعلان کرنے کے باوجود انہیں حراست میں لے کر ملک بدری کی راہ پر ڈالا جا رہا ہے۔

مبصرین کے مطابق یہ واقعہ اس حقیقت کی نشاندہی کرتا ہے کہ مذہبی ہم آہنگی اور سرحد پار تعلقات سے متعلق بیانیے عملی سطح پر پیچیدہ قانونی اور سکیورٹی حقائق سے ٹکرا جاتے ہیں۔ سرابجیت کور کا کیس نہ صرف پاکستان اور بھارت کے درمیان حساس تعلقات کو اجاگر کرتا ہے بلکہ مذہبی، سماجی اور انسانی پہلوؤں پر بھی نئی بحث کو جنم دے رہا ہے۔

دیکھیں: بھارتی وزیرِ خارجہ کے الزامات مسترد، دہشت گردی اور کشمیر پر پاکستان کا دوٹوک مؤقف برقرار

متعلقہ مضامین

امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر آگیا ہے۔

July 18, 2026

افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں طالبان کی اقتدار میں واپسی کے 5 سال بعد پہلی بار مخالف جنگجوؤں نے یفتلِ سفلی ضلع کے ہیڈکوارٹر پر عارضی قبضہ کر لیا، اسلحہ و گاڑیاں قبضے میں لے کر فرار ہو گئے۔

July 18, 2026

ایران کے ہرمزگان میں امریکی حملوں میں مزید 3 افراد جاں بحق۔ ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر میزائل حملہ، ڈرون مار گرانے اور آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملوں کا دعویٰ۔

July 18, 2026

امریکہ ایران تنازع میں جہاں دونوں فریق ایک دوسرے پر معاہدہ سبوتاژ کرنے کا الزام لگا رہے ہیں، وہیں اصل قیمت خطے کے وہ ممالک چکا رہے ہیں جن کا اس جنگ سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں۔

July 18, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *