بنوں کے جانی خیل میں اڈنان کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار دو مبینہ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

August 11, 2026

رپورٹ میں قبائلی اضلاع کی مقامی محرومیوں اور انسدادِ دہشت گردی اقدامات کو الگ تناظر میں دیکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پی ٹی ایم کے سکیورٹی اقدامات پر اعتراضات اور ٹی ٹی پی کے خلاف مؤقف پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

August 11, 2026

طالبان کے نورستان کے گورنر کا پاکستان اور امریکہ پر الزام کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ اس پرانے حربے کا تسلسل ہے جس کے تحت طالبان حکومت اندرونی ناکامیوں اور بڑھتی مزاحمت کا ملبہ ہمیشہ پاکستان پر ڈالتی آئی ہے۔

August 11, 2026

شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنا دی ہے۔

August 11, 2026

یمن کے قریب آبنائے باب المندب میں ایک تجارتی جہاز پر مبینہ حوثی حملے کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان جاں بحق ہو گئے، جن میں دو پاکستانی اور ایک انڈونیشی شہری شامل ہیں۔

August 11, 2026

راولپنڈی کے مال روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت پی ٹی آئی کارکن محمد حسین کے طور پر ہوئی ہے۔

August 11, 2026

طالبان دور میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور سابق افغان اہلکار کا قتل

اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت کے چار سالہ دور میں گرفتاریوں اور ماورائے عدالت ہلاکتوں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ 2025 کے دوران 123 سابق فوجی ہلاک اور 131 افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا

January 9, 2026

اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت کے چار سالہ دور میں گرفتاریوں اور ماورائے عدالت ہلاکتوں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔

یو این امدادی مشن برائے افغانستان کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025 کے دوران 123 سابق فوجی اہلکار ہلاک کیے گئے اور 131 افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ان میں سے ایک اہم واقعہ 24 دسمبر کو پیش آیا جب ایک سابق افغان کمانڈر کو تہران میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ افغان طالبان نے نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں، بلکہ ملک کی معیشت کو بھی تباہ کر دیا ہے۔ 2021 میں طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد سے بلاجواز گرفتاریاں، جبری گمشدگیاں اور ماورائے عدالت ہلاکتیں معمول بن گئی ہیں۔

ہیومن رائٹس واچ کی تصدیق

بین الاقوامی حقوق انسانی ادارے ہیومن رائٹس واچ نے بھی اپنی تحقیقات میں ان واقعات کی تصدیق کی ہے۔ تحقیقات کے مطابق ستمبر 2025 کے آخر میں قندهار میں طالبان فورسز نے سابق فوجی اہلکار باز محمد کو گرفتار کیا، جس کی لاش کچھ دن بعد اس کے ورثاء کو ملی۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک افغان انٹیلی جنس اہلکار نے اعتراف کیا ہے کہ وہ متعدد حملوں میں ملوث رہا ہے، جو طالبان حکومت کی سرپرستی میں ہونے والے کارروائیوں کو واضھ کرتی ہے۔

عالمی ردعمل

اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں نے عالمی برادری سے افغان طالبان حکومت کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر فوری اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔ رپورٹ میں افغان عوام کی تحفظ اور انصاف تک رسائی یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی دباؤ بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔

یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب طالبان حکومت کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم نہیں کیا گیا ہے اور ملک میں انسانی بحران دن بہ دن گہرا ہوتا جا رہا ہے۔

دیکھیں: طالبان کی جانب سے عوامی مظاہروں پر تشدد کے مبینہ واقعات؛ اے ایف ایف کی شدید مذمت

متعلقہ مضامین

بنوں کے جانی خیل میں اڈنان کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار دو مبینہ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

August 11, 2026

رپورٹ میں قبائلی اضلاع کی مقامی محرومیوں اور انسدادِ دہشت گردی اقدامات کو الگ تناظر میں دیکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پی ٹی ایم کے سکیورٹی اقدامات پر اعتراضات اور ٹی ٹی پی کے خلاف مؤقف پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

August 11, 2026

طالبان کے نورستان کے گورنر کا پاکستان اور امریکہ پر الزام کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ اس پرانے حربے کا تسلسل ہے جس کے تحت طالبان حکومت اندرونی ناکامیوں اور بڑھتی مزاحمت کا ملبہ ہمیشہ پاکستان پر ڈالتی آئی ہے۔

August 11, 2026

شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنا دی ہے۔

August 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *