رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

ملک میں بہتر طرزِ حکمرانی اور مساوی ترقی کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، جس کی 76 فیصد نوجوانوں نے توثیق کر دی ہے۔

September 24, 2026

بی این ایم کے وفد نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ سے ملاقات کر کے جبری گمشدگیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی ہے۔

September 24, 2026

یومِ معرکہ حق: اسلام آباد میں پروقار تقریب، وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو قومی دن کے طور پر منانے کا اعلان

انہوں نے معرکے کا خلاصہ ان الفاظ میں بیان کیا: “ہر طرف ہمارے شاہینوں کا غلبہ تھا اور دشمن کے جہازوں کا ملبہ تھا۔” وزیراعظم نے واضح کیا کہ بھارت ایک سال گزرنے کے باوجود اپنے الزامات کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا اور مہم جوئی کے آغاز کے بعد خود ہی جنگ بندی کی درخواست کرنے پر مجبور ہوا۔
وزیر اعظم کا خطاب

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے معرکہ حق کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بزدل دشمن نے پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستان پر جنگ مسلط کی، لیکن ہماری بہادر افواج نے اس کا وہ تاریخی جواب دیا جو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔

May 10, 2026

اسلام آباد: آپریشن بنیان مرصوص ‘معرکہ حق’ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پاکستان مونومنٹ پر ایک پروقار اور پرجوش تقریب منعقد ہوئی، جس میں ملک کی سیاسی و عسکری قیادت نے دشمن کو عبرت ناک شکست دینے والے غازیوں اور شہدا کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر 10 مئی کو ہر سال “یومِ معرکہ حق” کے نام سے بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کا باقاعدہ اعلان کیا۔

شاہینوں کا غلبہ اور دشمن کا ملبہ

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے معرکہ حق کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بزدل دشمن نے پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستان پر جنگ مسلط کی، لیکن ہماری بہادر افواج نے اس کا وہ تاریخی جواب دیا جو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے معرکے کا خلاصہ ان الفاظ میں بیان کیا: “ہر طرف ہمارے شاہینوں کا غلبہ تھا اور دشمن کے جہازوں کا ملبہ تھا۔” وزیراعظم نے واضح کیا کہ بھارت ایک سال گزرنے کے باوجود اپنے الزامات کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا اور مہم جوئی کے آغاز کے بعد خود ہی جنگ بندی کی درخواست کرنے پر مجبور ہوا۔

عسکری قیادت کو خراجِ تحسین

وزیراعظم نے اپنی تقریر میں مسلح افواج کی قیادت، خصوصاً فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جرات مندانہ کمان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کے جھوٹے دعوؤں کا پول کھول دیا جبکہ بحریہ نے سمندری حدود کا ناقابلِ تسخیر دفاع کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ 24 کروڑ عوام اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے رہے۔

عالمی تعاون اور ثالثی

عالمی سطح پر تعاون کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترک صدر طیب اردوان اور چینی صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سیاسی اور سفارتی محاذ پر پاکستان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو بھی سراہا جنہوں نے جنگ کے خاتمے کے لیے کوششیں کیں۔ مزید برآں، وزیراعظم نے تصدیق کی کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی میں پاکستان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے اور ایران کا تازہ ترین جواب پاکستان کو موصول ہو چکا ہے۔

قومی عزم اور شہدا کی یاد

تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا جس کے بعد مسلح افواج کے دستوں نے سلامی پیش کی۔ وزیراعظم کی اپیل پر شہدا کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزرا اور مختلف ممالک کے سفیروں نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم نے اختتامی کلمات میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطین اور کشمیر جیسی مظلوم اقوام کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا اور “فتنہ الخوارج” و “فتنہ الہندوستان” کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

دیکھئیے:معرکہِ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر جی ایچ کیو میں پروقار تقریب: پاکستان دشمن کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دے گا؛فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بھارت کو سخت انتباہ

متعلقہ مضامین

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *