امریکی جریدے دی ڈپلومیٹ نے افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کے آپریشن غضب للحق کی عسکری حکمتِ عملی کو سراہتے ہوئے اسے کامیابی قرار دیا ہے۔

June 24, 2026

معروف برازیلی صحافی پیپے ایسکوبار کا دعویٰ ہے کہ موساد نے سوئٹزرلینڈ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر پر حملے کا مبینہ منصوبہ بنایا، جسے پاکستانی انٹیلی جنس نے بروقت ناکام بنا دیا۔

June 24, 2026

افغانستان فریڈم فرنٹ نے صوبہ نورستان کے ضلع وایگل میں طالبان کے ٹھکانے پر رات گئے اچانک گوریلا حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروائی میں طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

June 24, 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران 6 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک جبکہ اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

June 24, 2026

اقوام متحدہ میں پاکستان نے امن دستوں کے خلاف جرائم کے احتساب کے لیے قرارداد پیش کر دی، جسے 150 سے زائد ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

June 24, 2026

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان پاکستان کا ایک روزہ اہم دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہو گئے، جہاں انہوں نے قیادت سے تعمیری ملاقاتیں کیں، جبکہ پاکستان نے ایران کے میزائل پروگرام کی اصولی حمایت کا اعلان بھی کیا۔

June 24, 2026

’یومِ فتح‘ پر ملک بھر میں جشن کا سماں: آپریشن بنیان مرصوص کی پہلی سالگرہ آزاد کشمیر میں جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے

ان تقریبات میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بشمول اساتذہ، طلبہ، تاجروں، وکلا، دانشوروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکا نے سبز ہلالی پرچم اور پاک فوج کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے، جبکہ فضا ’پاکستان زندہ باد‘ اور ’افواجِ پاکستان پائندہ باد‘ کے نعروں سے گونجتی رہی۔
معرکہ حق

مظفر آباد، میرپور، پونچھ اور نیلم سمیت آزاد کشمیر کے تمام اضلاع، تحصیلوں اور بڑے قصبوں میں جلسے، جلوس اور سیمینارز منعقد کیے گئے۔

May 10, 2026

مظفر آباد: آپریشن بنیان مرصوص ‘معرکہِ حق’ میں پاکستان کی تاریخی کامیابی اور بھارتی افواج کی عبرت ناک شکست کو ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان اور ریاستِ آزاد جموں و کشمیر بھر میں یومِ فتح بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ ریاست کے طول و عرض میں جشن اور شکرانے کی تقریبات کا سلسلہ جاری رہا، جس میں عوام نے اپنی مسلح افواج کے ساتھ والہانہ محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

مظفر آباد، میرپور، پونچھ اور نیلم سمیت آزاد کشمیر کے تمام اضلاع، تحصیلوں اور بڑے قصبوں میں جلسے، جلوس اور سیمینارز منعقد کیے گئے۔ ان تقریبات میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بشمول اساتذہ، طلبہ، تاجروں، وکلا، دانشوروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکا نے سبز ہلالی پرچم اور پاک فوج کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے، جبکہ فضا ’پاکستان زندہ باد‘ اور ’افواجِ پاکستان پائندہ باد‘ کے نعروں سے گونجتی رہی۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک سال قبل مئی 2025 میں افواجِ پاکستان نے دشمن کی جارحیت کو نہ صرف اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور جذبہِ حریت سے پسپا کیا بلکہ اسے عالمی سطح پر دھول چاٹنے پر مجبور کر دیا۔ اس معرکہِ حق نے دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے اور ہماری مسلح افواج ملکی سرحدوں اور قومی وقار کے تحفظ کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ مقررین نے اس فتح کو ملک و قوم کے روشن مستقبل اور استحکام کی علامت قرار دیا۔

ان تقریبات کے ذریعے دشمن ملک بھارت کو ایک واضح اور دوٹوک پیغام بھیجا گیا کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج ہر وقت الرٹ اور متحد ہیں۔ شرکا کا کہنا تھا کہ بھارت نے ماضی کی شکست سے سبق نہ سیکھا اور مستقبل میں کسی بھی قسم کی مہم جوئی یا ‘مس ایڈوانچر’ کی کوشش کی تو اس کا انجام پہلے سے بھی زیادہ عبرت ناک اور تکلیف دہ ہوگا۔ مساجد میں نمازِ فجر کے بعد ملک کی سلامتی اور معرکہِ حق کے شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔

دیکھئیے:بھارت کو مئی 2025 میں عبرتناک شکست ہوئی، امریکہ کے ذریعے جنگ بندی کی منتیں کیں: جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل کا خطاب

متعلقہ مضامین

امریکی جریدے دی ڈپلومیٹ نے افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کے آپریشن غضب للحق کی عسکری حکمتِ عملی کو سراہتے ہوئے اسے کامیابی قرار دیا ہے۔

June 24, 2026

معروف برازیلی صحافی پیپے ایسکوبار کا دعویٰ ہے کہ موساد نے سوئٹزرلینڈ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر پر حملے کا مبینہ منصوبہ بنایا، جسے پاکستانی انٹیلی جنس نے بروقت ناکام بنا دیا۔

June 24, 2026

افغانستان فریڈم فرنٹ نے صوبہ نورستان کے ضلع وایگل میں طالبان کے ٹھکانے پر رات گئے اچانک گوریلا حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروائی میں طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

June 24, 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران 6 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک جبکہ اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

June 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *