ڈی جی آئی ایس پی آر نے مبینہ ہندوستانی کاروائی میں شہید ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو کو زندہ سلامت پیش کر دیا

October 1, 2026

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی آبادکاروں نے مزارِ حضرت یوسفؑ پر دھاوا بول دیا، جبکہ غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 100 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

October 1, 2026

نئے صوبوں کے قیام سے روزگار کے مواقع بڑھنے یا نہ بڑھنے کا انحصار انتظامی ڈھانچے اور نئی آسامیوں پر ہوگا۔

October 1, 2026

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کورگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران پہلگام حملے سے مبینہ طور پر مطلوب شخص مارا گیا ہے۔

October 1, 2026

پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرنے والے 260 ہلاک افغان شدت پسندوں کی شناخت کا دعویٰ کیا ہے۔

October 1, 2026

گورنر راج اور ایمرجنسی دو الگ آئینی اقدامات ہیں، جن کی شرائط اور طریقۂ کار بھی مختلف ہیں۔

October 1, 2026

تیراہ میں لاکھوں افراد کو سنبھالنے اور گورننس پر توجہ دینے کی بجائے عمران خان کیلئے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے پر سیاسی ماہرین نے سہیل آفریدی کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر واقعی تِیراہ میں ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر اور مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں تو صوبے کی اعلیٰ قیادت کی اولین ترجیح میدانِ سیاست کے بجائے میدانِ عمل ہونی چاہیے تھی۔ ان کے مطابق متاثرین کی بحالی، امداد اور تحفظ جیسے معاملات کو پسِ پشت ڈال کر اڈیالہ جیل کے باہر موجودگی صوبائی حکومت کی سنجیدگی پر سوالیہ نشان ہے۔
تیراہ میں لاکھوں افراد کو سنبھالنے اور گورننس پر توجہ دینے کی بجائے عمران خان کیلئے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے پر سیاسی ماہرین نے سہیل آفریدی کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

اگر صوبائی حکومت واقعی عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ ہے تو اسے فوری طور پر تِیراہ کے متاثرین کی امداد، بحالی اور تحفظ کو اولین ترجیح دینا ہوگی، بصورتِ دیگر ایسے تضادات عوام کے اعتماد کو مزید کمزور کریں گے۔

January 30, 2026

خیبرپختونخوا میں ایک طرف صوبائی حکومت کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وادیٔ تِیراہ میں ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں، جو شدید سردی، خوراک کی قلت اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی جیسے سنگین مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ حکومت کے مطابق یہ صورتحال ایک انسانی بحران کی شکل اختیار کر چکی ہے اور فوری توجہ کی متقاضی ہے۔

دوسری جانب، اسی صوبے کی سیاسی قیادت کا بڑا حصہ، بشمول اہم وزرا، انتظامی عہدیداران اور خود وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی، راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے میں مصروف نظر آتا ہے۔ یہ دھرنا عمران خان کی رہائی اور طبی مسائل کے حوالے سے دیا جا رہا ہے، جس پر سیاسی و سماجی حلقوں میں شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر واقعی تِیراہ میں ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر اور مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں تو صوبے کی اعلیٰ قیادت کی اولین ترجیح میدانِ سیاست کے بجائے میدانِ عمل ہونی چاہیے تھی۔ ان کے مطابق متاثرین کی بحالی، امداد اور تحفظ جیسے معاملات کو پسِ پشت ڈال کر اڈیالہ جیل کے باہر موجودگی صوبائی حکومت کی سنجیدگی پر سوالیہ نشان ہے۔

سیاسی جماعتوں اور تجزیہ کاروں نے اس صورتحال کو دوہرے معیار کی واضح مثال قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک طرف پی ٹی آئی وادیٔ تِراہ سے مبینہ طور پر ایک لاکھ افراد کی جبری نقل مکانی پر شدید احتجاج اور شور شرابا کر رہی ہے، جبکہ دوسری جانب اسی جماعت کی قیادت ایک فرد کے مسئلے پر دھرنا دے کر ہزاروں دہشت گردی سے متاثرہ شہریوں کو نظرانداز کر رہی ہے۔

ناقدین کے مطابق یہ رویہ خیبرپختونخوا میں گورننس کے بحران کی علامت ہے، جہاں انسانی مسائل کو سیاسی مفادات پر قربان کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر صوبائی حکومت واقعی عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ ہے تو اسے فوری طور پر تِیراہ کے متاثرین کی امداد، بحالی اور تحفظ کو اولین ترجیح دینا ہوگی، بصورتِ دیگر ایسے تضادات عوام کے اعتماد کو مزید کمزور کریں گے۔

دیکھیے: خیبرپختونخوا میں بدامنی عروج پر؛ تیراہ آپریشن پر وزیراعلیٰ کے متضاد بیانات، صوبائی حکومت شدید تنقید کی زد میں

متعلقہ مضامین

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مبینہ ہندوستانی کاروائی میں شہید ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو کو زندہ سلامت پیش کر دیا

October 1, 2026

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی آبادکاروں نے مزارِ حضرت یوسفؑ پر دھاوا بول دیا، جبکہ غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 100 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

October 1, 2026

نئے صوبوں کے قیام سے روزگار کے مواقع بڑھنے یا نہ بڑھنے کا انحصار انتظامی ڈھانچے اور نئی آسامیوں پر ہوگا۔

October 1, 2026

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کورگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران پہلگام حملے سے مبینہ طور پر مطلوب شخص مارا گیا ہے۔

October 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *