مددگار یا مکار؟ سوات واقعہ اور پولیس کی خاتون سے زیادتی

مددگار یا مکار؟

سوات میں پشاور سے آنے والی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں دو پولیس اہلکاروں کی گرفتاری نے ایک بار پھر یہ سوال اٹھا دیا ہے کہ جب محافظ ہی خطرہ بن جائیں تو شہری بھروسا کس پر کریں۔

قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایوف دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا
قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایوف دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایوف سے تفصیلی ملاقات کی ہے، جہاں دونوں ممالک کے تعلقات اور خطے میں امن و ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا

February 4, 2026

قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایوف اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نورخان ایئربیس پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ استقبالیہ تقریب میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور دونوں ممالک کے سفارتکار بھی موجود تھے۔

صدر توکایوف سے اپنی ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ان کی آمد پر خوش آمدید کہا اور صدر، وزیراعظم، حکومت اور عوام پاکستان کی جانب سے خیرسگالی کے جذبات پیش کیے۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قازقستان کے مابین بلند سطح پر جاری سیاسی روابط، باہمی تجارتی و اقتصادی تعاون اور عوامی سطح پر دوستی کے رشتوں کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کے مطابق دورانِ ملاقات اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک خطے میں پائیدار امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مل کر کام کریں گے۔ نائب وزیراعظم نے اکتوبر 2025 میں قازقستان میں ہونے والے آئندہ اعلیٰ سطحی دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات میں استحکام اور وسعت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

خصوصی استقبال
صدر توکایوف کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ روایتی پاکستانی لباس میں ملبوس بچوں نے پھول پیش کرکے خوش آمدید کہا، جبکہ دونوں ممالک کے جھنڈے مہمان کی تکریم کا ذریعہ بنے۔ صدر نے صدر زرداری اور وزیراعظم شریف سے ملاقاتوں کے بعد پاکستان۔ قازقستان بزنس فورم سے بھی خطاب کیا، جس میں دونوں ممالک کے کاروباری حلقوں نے شرکت کی۔

پس منظر اور روابط
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے حال ہی میں استنبول میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کے موقع پر قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ مرات نورتیو سے ملاقات کی تھی، جس میں باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور رابطوں کو بڑھانے کے طریقوں پر غور کیا گیا تھا۔

صدر توکایوف کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان راست روڈ اور ہوائی راستوں کے ذریعے رابطوں کو بڑھانے، توانائی، زراعت اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے نئے دروازے کھولنے کی امیدوں کو تقویت دے رہا ہے۔

دیکھیے: کرم میں انٹیلجنس بیسڈ آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی کا افغان نژاد دہشت گرد جبار گرفتار کر لیا گیا

متعلقہ مضامین

بنوں کے علاقے بکاخیل میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دہشت گرد کمانڈر گرینڈ ہلاک ہوگیا۔

November 5, 2026

اسلام آباد میں نمل یونیورسٹی روڈ پر کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 5 افراد زخمی ہو گئے، دو لڑکیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

November 5, 2026

سعودی عرب نے مدینہ منورہ کی جانب داغا گیا حوثیوں کا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا، عسکری اتحاد نے واقعے کی تصدیق کردی۔

November 5, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے فیول ریلیف پروگرام کے تحت مستحق شہریوں کو سبسڈی نہ دینے والے پیٹرول پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔

November 5, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *