بنوں کے علاقے بکاخیل میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد کمانڈر کو ہلاک کر دیا۔
پولیس کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بکاخیل کے علاقے روچہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر گرینڈ ہلاک ہو گیا۔ کارروائی کے بعد علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جا رہا ہے۔
دیکھیے: مددگار یا مکار؟





