سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے مدینہ منورہ کی جانب داغا گیا حوثی ملیشیا کا ایک بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا۔
سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں سرگرم حوثی ملیشیا نے مدینہ منورہ کے علاقے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔
خلیج ٹائمز کے مطابق اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ سعودی فضائی دفاعی نظام نے میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے روک کر تباہ کر دیا۔
سعودی اتحاد نے اس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے مقدس مقامات کے خلاف جارحانہ اقدام قرار دیا۔ اتحاد کے مطابق سعودی عرب کے مقدس مقامات اور شہریوں کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات جاری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق میزائل حملے کے علاوہ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں حفاظتی وارننگز بھی جاری کی گئیں۔ تاہم میزائل حملے سے ہونے والے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع فراہم نہیں کی گئی۔
دیکھیے: مددگار یا مکار؟





