"> بھارتی اے آئی سمٹ ناکام: ٹیکنالوجی کے محاذ پر بھارت کو ناکامی کا سامنا
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

پاکستان کا ‘انڈس اے آئی’ کامیاب، بھارتی اے آئی سمٹ بدانتظامی کی نذر

پاکستان میں انڈس اے آئی ہفتے کے کامیاب انعقاد اور بھارت میں اے آئی سمٹ کے دوران انٹرنیٹ کی ناکامی اور عوامی معافی نے دونوں ممالک کی انتظامی صلاحیتوں کے مابین فرق عیاں کر دیا ہے
پاکستان میں انڈس اے آئی ہفتے کے کامیاب انعقاد اور بھارت میں اے آئی سمٹ کے دوران انٹرنیٹ کی ناکامی اور عوامی معافی نے دونوں ممالک کی انتظامی صلاحیتوں کے مابین فرق عیاں کر دیا ہے

بھارتی اے آئی سمٹ میں انٹرنیٹ فیل اور سامان کی چوری کے برعکس پاکستان کا انڈس اے آئی ہفتہ بلا تعطل کامیابی سے جاری رہا

February 19, 2026

پاکستان میں ‘انڈس اے آئی ہفتہ’ کے کامیاب انعقاد اور اس کے مقابلے میں بھارت میں ہونے والی ‘اے آئی سمٹ’ کی انتظامی بدحالی نے دونوں ممالک کے ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر اور تنظیمی صلاحیتوں کے فرق کو واضح کر دیا ہے۔ جہاں پاکستان میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی پالیسی سازی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر سنجیدہ گفتگو خبروں کی زینت رہی، وہاں بھارت میں اس اہم ایونٹ کی کہانی محض ناقص لاجسٹکس اور بدنظمی تک محدود ہو کر رہ گئی۔

دہلی میں منعقدہ اے آئی سمٹ کے دوران صورتحال اس وقت خراب ہوئی جب باقاعدہ رجسٹریشن کروانے والے طلبہ کو داخلے سے روک دیا گیا اور صبح سے قطاروں میں کھڑے شرکاء کے لیے دروازے اچانک بند کر دیے گئے۔ سمٹ کے دوران بدانتظامی میں اس حد تک اضافہ ہوا کہ دوپہر کے وقت بوتھ خالی کروا لیے گئے، جبکہ عالمی سطح پر سبکی اس وقت ہوئی جب ‘اے آئی سمٹ’ کے دوران انٹرنیٹ ہی فیل ہو گیا۔ مزید برآں ایک اسٹارٹ اپ بانی نے دعویٰ کیا کہ ان کا قیمتی سامان محفوظ ترین مقام سے غائب ہو گیا، جس پر بھارتی وزیرِ آئی ٹی کو دوسرے روز عوامی سطح پر معافی مانگنی پڑی۔ سوشل میڈیا پر ان ناکامیوں کے خلاف شرکاء کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔

اس کے برعکس پاکستان میں ‘انڈس اے آئی ہفتہ’ کے دوران تمام سیشنز انتہائی منظم اور رواں انداز میں جاری رہے۔ یہاں نہ تو وائی فائی سے متعلق کوئی شکایت سامنے آئی اور نہ ہی شرکاء یا طلبہ کو کسی قسم کے لاجسٹک چیلنج یا اخراج کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستانی ایونٹ میں ماہرین، مقررین اور شرکاء کی توجہ مکمل طور پر اے آئی ٹیکنالوجی اور اس کے نفاذ پر رہی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جب بھارت کو ہجوم پر قابو پانے میں دشواری ہو رہی تھی، پاکستان نے ایک پیچیدہ ٹیکنالوجی ایونٹ کو بہترین نظم و ضبط کے ساتھ انجام دے کر ثابت کیا کہ وہ محض تاثر بنانے کے بجائے عملی نفاذ پر یقین رکھتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ صورتحال ثابت کرتی ہے کہ بھارت محض کھوکھلے دعوؤں تک محدود ہے؛ جس طرح اسے ماضی میں دفاعی میدان میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، بعنیہ اسی طرح اب وہ ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے محاذ پر بھی ناکامی کا سامنا کر رہا ہے۔ جب بھارت کو ہجوم پر قابو پانے میں دشواری ہو رہی تھی، پاکستان نے ایک پیچیدہ ٹیکنالوجی ایونٹ کو بہترین نظم و ضبط کے ساتھ انجام دے کر ثابت کیا کہ وہ محض پروپیگنڈا کرنے کے بجائے عملی نفاذ اور تکنیکی برتری کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

دیکھیے: چناب پر بھارتی ڈیم سازی: فارن پالیسی نے ترقی کے نام پر تباہی بے نقاب کر دی

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *