ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کا تنازع افغان عوام سے نہیں بلکہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے دہشت گردوں کی پشت پناہی سے ہے۔

September 19, 2026

ازبک صحافیوں نے پاکستان کو وسطی ایشیا کے لیے اہم تجارتی گزرگاہ قرار دیتے ہوئے باہمی تعلقات، فضائی روابط اور معاشی تعاون کے فروغ پر زور دیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں ملوث ایک خودکش بمبار کی شناخت مطیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو افغان شہری تھا، جبکہ دوسرے دہشت گرد کی شناخت جاری ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

قانون سے فرار ناممکن: عدمِ پیشی پر علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

عدالتی احکامات کو مسلسل نظرانداز کرنے اور بارہا طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر عدالت نے علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ حکومتی حلقوں نے اسے قانون کی بالادستی کی جیت قرار دیا ہے

عدالت نے علیمہ خان کی عدم پیشی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ جج کا کہنا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں

February 24, 2026

حکومتی ترجمانوں اور قانونی ماہرین نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں وی آئی پی کلچر کے خاتمے اور قانون کی حکمرانی کے لیے اداروں کا احترام ناگزیر ہے۔ حالیہ عدالتی کارروائیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جو لوگ دوسروں کو دن رات قانون کا بھاشن دیتے تھے، اب اپنی باری آنے پر انہیں عدالتیں اور قانون برے لگنے لگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر انقلاب کے بلند و بالا دعوے کرنے والی شخصیات عدالتی کے بلانے پر حاضر ہونے کے بجائے روپوشی اختیار کر رہی ہیں۔ قانونی حلقوں کا کہنا ہے کہ عدالت میں پیش نہ ہونے پر وارنٹِ گرفتاری جاری ہونا ایک بالکل درست اور آئینی فیصلہ ہے، کیونکہ قانون سب کے لیے برابر ہے۔ مزید برآں یہ مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بھائی کی بیماری کا سہارا لے کر اپنی گرفتاری سے بچنے کی کوشش کرنا محض ایک قانونی بہانہ ہے، جس کی ریاست میں کوئی گنجائش نہیں۔ جو لوگ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، عدالت نے وارنٹ جاری کر کے انہیں ان کی اصل جگہ دکھا دی ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ جیلیں محض جذباتی نعروں یا ٹی وی بیانیوں سے نہیں بھرتیں، بلکہ حقیقت پسندانہ سیاسی فیصلوں سے ہی مستقبل کے راستے بنتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے حوالے سے یہ بیانیہ سامنے آیا ہے کہ اتحاد سے انکار، مسلسل محاذ آرائی کی سیاست اور پوری جماعت کو صرف ایک شخصیت کی انا تک محدود کرنا وہ عوامل تھے جنہوں نے عمران خان کے لیے سیاسی آپشنز کو کم کر دیا ہے۔ پاکستان اب مزید کسی “انا کی سیاست” کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

بیانیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک طرف کارکنوں کو ایک ہی فرضی کہانی سنائی جا رہی ہے تو دوسری طرف اسی صورتحال میں پارٹی کے اندر کئی لوگ اپنا سیاسی قد، شہرت اور ذاتی مفادات حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔ اس تمام سیاسی عدم استحکام میں اصل نقصان ملک کا ہو رہا ہے، جسے نعروں کی نہیں بلکہ مہنگائی، روزگار اور معاشی استحکام کے لیے سنجیدہ اور مشترکہ قیادت کی ضرورت ہے۔

حکومت نے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ قانون کی حکمرانی، اداروں کے احترام اور سیاسی مکالمے پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ ہماری تاریخ کا سبق واضح ہے کہ قومیں اجتماعی دانش سے آگے بڑھتی ہیں، ذاتی جنگوں سے نہیں۔ پاکستان کی موجودہ ضرورت تصادم نہیں بلکہ سیاسی اور معاشی استحکام ہے۔

دیکھیے: افغانستان میں طالبان کی نسلی اجارہ داری علاقائی عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے: ڈاکٹر ابراہیم المراشی

متعلقہ مضامین

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کا تنازع افغان عوام سے نہیں بلکہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے دہشت گردوں کی پشت پناہی سے ہے۔

September 19, 2026

ازبک صحافیوں نے پاکستان کو وسطی ایشیا کے لیے اہم تجارتی گزرگاہ قرار دیتے ہوئے باہمی تعلقات، فضائی روابط اور معاشی تعاون کے فروغ پر زور دیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں ملوث ایک خودکش بمبار کی شناخت مطیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو افغان شہری تھا، جبکہ دوسرے دہشت گرد کی شناخت جاری ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *