طالبان کے نورستان کے گورنر کا پاکستان اور امریکہ پر الزام کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ اس پرانے حربے کا تسلسل ہے جس کے تحت طالبان حکومت اندرونی ناکامیوں اور بڑھتی مزاحمت کا ملبہ ہمیشہ پاکستان پر ڈالتی آئی ہے۔

August 11, 2026

شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنا دی ہے۔

August 11, 2026

یمن کے قریب آبنائے باب المندب میں ایک تجارتی جہاز پر مبینہ حوثی حملے کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان جاں بحق ہو گئے، جن میں دو پاکستانی اور ایک انڈونیشی شہری شامل ہیں۔

August 11, 2026

راولپنڈی کے مال روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت پی ٹی آئی کارکن محمد حسین کے طور پر ہوئی ہے۔

August 11, 2026

امریکہ میں پی ٹی ایم کی تقریب کے تناظر میں شائع تجزیے میں آمو سے اباسین کے نعرے کو خطے کی تاریخی و جغرافیائی حقیقتوں سے منافی اور غیر پشتون آبادیوں کی شناخت کو نظرانداز کرنے کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔

August 11, 2026

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کا معاملہ ستمبر 2026 تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔ پاکستان نے نئی مستقل نشستوں کی مخالفت کرتے ہوئے منتخب غیر مستقل نشستوں میں اضافے کی حمایت کی ہے۔

August 11, 2026

موروثی سیاست اور قیادت کا بحران: پی ٹی آئی کے غیر تجربہ کار فیصلوں سے کارکنان مایوس

پی ٹی آئی میں موروثی سیاست اور ناتجربہ کار قیادت کے غلبے سے نظریاتی کارکن مایوس؛ شخصی مفادات کے لیے ملکی استحکام کو داؤ پر لگانے کی پالیسی نے بحران پیدا کر دیا
پی ٹی آئی میں موروثی سیاست اور ناتجربہ کار قیادت کے غلبے سے نظریاتی کارکن مایوس؛ شخصی مفادات کے لیے ملکی استحکام کو داؤ پر لگانے کی پالیسی نے بحران پیدا کر دیا

ماہرین کے مطابق پی ٹی آئی کا اپنے مفادات کی آڑ میں ریاست کے خلاف محاذ آرائی اور عوام کو ریاست مخالف استعمال کرنا اب انکا وطیرہ بن چکا ہے

February 25, 2026

پی ٹی آئی اس وقت تنظیمی اور قیادت کے بحران کا شکار ہے، جہاں نظریہ یا اقتدار کی جاری جنگ نے جماعت کے سیاسی مستقبل پر سوالیہ نشانات ثبت کر دیے ہیں۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف جو کبھی ادارہ جاتی نظم و ضبط کا دعویٰ کرتی تھی، اب مکمل طور پر شخصی سیاست اور خاندانی اثر و رسوخ کی گرفت میں آ چکی ہے۔

اس بحران کا سب سے نمایاں پہلو بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کا سیاسی منظر نامے پر اچانک اُبھرا ہوا کلیدی کردار ہے۔ سیاسی حلقوں میں یہ بحث شدت اختیار کر گئی ہے کہ ایک ایسی شخصیت جن کا نہ تو کوئی سیاسی تجربہ ہے اور نہ ہی کوئی قابلِ ذکر سیاسی قد و قامت، اس وقت ملک کی ایک بڑی سیاسی جماعت کی قیادت اور فیصلہ سازی کے عمل پر حاوی ہیں۔ اس غیر جمہوری طریقے سے قیادت کی منتقلی نے جماعت کے نظریاتی کارکنوں میں شدید مایوسی پیدا کر دی ہے، جو اسے موروثی سیاست کی بدترین شکل قرار دے رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ قیادت کا المیہ یہ ہے کہ وہ اپنے شخصی اور جماعتی مفادات کے تحفظ کے لیے ملک میں خلفشار اور بدامنی پھیلانے سے بھی گریز نہیں کر رہی۔ اپنے سیاسی مفادات کے حصول کے لیے احتجاجی سیاست کی آڑ میں ریاست کے خلاف محاذ آرائی اور عوام کو ریاست مخالف استعمال کرنا اب پی ٹی آئی کا بنیادی وطیرہ بن چکا ہے۔ اس اسٹریٹجک سوچ کے فقدان نے نہ صرف وفاق بلکہ خیبر پختونخوا جیسے حساس صوبے کو بھی شدید بدامنی اور انتظامی عدم استحکام کی طرف دھکیل دیا ہے۔

مفاداتی سیاست میں اس حد تک اضافہ ہو چکا ہے کہ قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کو سیاسی مفادات کے لیے پسِ پشت ڈال دیا گیا ہے۔ ماہرینِ سیاست کا کہنا ہے کہ جب کسی جماعت کی قیادت ایسے ہاتھوں میں چلی جائے جو سیاسی فہم و فراست سے عاری ہوں اور جن کی ترجیحات میں ملکی استحکام کے بجائے صرف خاندانی اور شخصی تحفظ ہو تو وہاں قیادت کا بحران ناگزیر ہو جاتا ہے۔ پی ٹی آئی کے اندر جاری یہ داخلی خلفشار ثابت کرتا ہے کہ پارٹی اب ایک سیاسی قوت کے بجائے ایک ایسے دباؤ کے گروہ میں تبدیل ہو چکی ہے جو اقتدار کی ہوس میں کسی بھی قسم کے قومی نقصان کی پرواہ کرنے کو تیار نہیں ہے۔

دیکھیے: پاکستانی کرکٹ کا بحران: محض شکست نہیں، بلکہ نظام کا زوال

متعلقہ مضامین

طالبان کے نورستان کے گورنر کا پاکستان اور امریکہ پر الزام کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ اس پرانے حربے کا تسلسل ہے جس کے تحت طالبان حکومت اندرونی ناکامیوں اور بڑھتی مزاحمت کا ملبہ ہمیشہ پاکستان پر ڈالتی آئی ہے۔

August 11, 2026

شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنا دی ہے۔

August 11, 2026

یمن کے قریب آبنائے باب المندب میں ایک تجارتی جہاز پر مبینہ حوثی حملے کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان جاں بحق ہو گئے، جن میں دو پاکستانی اور ایک انڈونیشی شہری شامل ہیں۔

August 11, 2026

راولپنڈی کے مال روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت پی ٹی آئی کارکن محمد حسین کے طور پر ہوئی ہے۔

August 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *