"> آپریشن “غضب للحق” میں شدت، 133 افغان اہلکار ہلاک ہونے کا دعویٰ؛ کابل سمیت مختلف شہروں میں فضائی کارروائیاں - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

آپریشن “غضب للحق” میں شدت، 133 افغان اہلکار ہلاک ہونے کا دعویٰ؛ کابل سمیت مختلف شہروں میں فضائی کارروائیاں

وزیر اطلاعات کے مطابق کارروائیوں میں افغان طالبان رجیم کی 27 پوسٹیں تباہ کی گئیں جبکہ 9 پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دو کور ہیڈکوارٹرز، تین بریگیڈ ہیڈکوارٹرز، تین بٹالین ہیڈکوارٹرز، دو سیکٹر ہیڈکوارٹرز، دو ایمونیشن ڈپو اور ایک لاجسٹک بیس بھی تباہ کیے گئے ہیں۔
آپریشن “غضب للحق” میں شدت، 133 افغان اہلکار ہلاک ہونے کا دعویٰ؛ کابل سمیت مختلف شہروں میں فضائی کارروائیاں

دوسری جانب افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل، قندھار اور پکتیا میں پاکستان کے فضائی حملوں کی تصدیق کی ہے، تاہم جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات سے متعلق مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

February 27, 2026

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن “غضب للحق” کے دوران اب تک افغان طالبان رجیم کے 133 کارندے ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق پاکستانی فورسز نے کابل، پکتیا اور قندھار میں افغان طالبان کے دفاعی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

وزیر اطلاعات کے مطابق کارروائیوں میں افغان طالبان رجیم کی 27 پوسٹیں تباہ کی گئیں جبکہ 9 پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دو کور ہیڈکوارٹرز، تین بریگیڈ ہیڈکوارٹرز، تین بٹالین ہیڈکوارٹرز، دو سیکٹر ہیڈکوارٹرز، دو ایمونیشن ڈپو اور ایک لاجسٹک بیس بھی تباہ کیے گئے ہیں۔ مزید برآں 80 سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور اے پی سیز کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

عطا تارڑ کے مطابق پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی جاری ہے، تاہم اس دوران دو پاکستانی اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رہیں گے۔

دوسری جانب افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل، قندھار اور پکتیا میں پاکستان کے فضائی حملوں کی تصدیق کی ہے، تاہم جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات سے متعلق مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *