حوثی گروپ نے بحیرۂ احمر میں سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ کیا ہے، جس سے جہاز رانی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

August 5, 2026

ایک صوبہ ایسا بھی ہے جہاں آٹھ آٹھ گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے، مگر جب وزیراعلیٰ کے ماتھے پر پسینہ آیا تو تین سرکاری ملازمین کی نوکری چلی گئی۔ خیبر پختونخوا کی حکمرانی کا وہ تضاد جو ریاستِ مدینہ کے دعوؤں کی قلعی کھول دیتا ہے۔

August 5, 2026

افغانستان میں طالبان مخالف مسلح گروہوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے بعد طالبان نے بدخشاں اور قندھار سمیت سات صوبوں میں نئے جنگجوؤں کی بھرتی کا عمل تیز کر دیا ہے۔

August 5, 2026

گورو میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور جنگی سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

August 5, 2026

واشنگٹن میں پاک امریکہ انسدادِ دہشت گردی مذاکرات میں تعاون بڑھانے اور مشترکہ حکمتِ عملی پر اتفاق کیا گیا ہے۔

August 5, 2026

قائد اعظم یونیورسٹی کی ایم فل طالبہ کو بی ایل اے کے ہاتھوں اغوا کر لیا گیا ہے۔ دہشت گرد تنظیم تعلیم یافتہ نوجوانوں کی ذہن سازی کر کے انہیں ریاست کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔

August 5, 2026

تعلیم دشمنی یا نسلی تطہیر، جوزجان میں ازبک خواتین اساتذہ کی چھانٹی

جوزجان میں کم از کم 53 خواتین اساتذہ کو برطرف کر دیا گیا ہے، بعض اساتذہ کی جگہ پر کم پڑھی لکھی ایسی پشتون خواتین کا تقرر کیا جا رہا ہے جو کسی بااثر طالبان عہدیدار کی رشتہ دار ہیں
جوزجان میں کم از کم 53 خواتین اساتذہ کو برطرف کر دیا گیا ہے، بعض اساتذہ کی جگہ پر کم پڑھی لکھی ایسی پشتون خواتین کا تقرر کیا جا رہا ہے جو کسی بااثر طالبان عہدیدار کی رشتہ دار ہیں

غیر پشتون خواتین کا کہنا ہے کہ طالبان نے ایک طرف تجربہ کار خواتین اساتذہ کو کام سے معطل کر دیا ہے جبکہ دوسری طرف اپنے قریبی افراد کو تدریسی عہدوں پر مقرر کیا جا رہا ہے

March 17, 2026

افغان طالبان کی تعلیم دشمنی یا غیر پشتونوں کی نسلی تطہیر؛ طالبات کے لیے پرائمری تک تعلیم کی راہ میں بھی روڑے اٹکانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ جوزجان میں کم از کم 53 خواتین اساتذہ کو برطرف کر دیا گیا ہے، بعض اساتذہ کی جگہ پر کم پڑھی لکھی ایسی پشتون خواتین کا تقرر کیا جا رہا ہے جو کسی بااثر طالبان عہدیدار کی رشتہ دار ہیں۔

ذرائع کے مطابق طالبان چن چن کر غیر پشتون خواتین اساتذہ کو برطرف کر رہے ہیں یا ان کا تبادلہ کہیں دور دراز علاقوں میں کر دیا جاتا ہے تاکہ وہ تنگ آکر نوکری چھوڑ دیں؛ جو نوکری نہ چھوڑے اسے کسی بھی الزام کے تحت برطرف کر دیا جاتا ہے۔ غیر پشتون خواتین کا کہنا ہے کہ طالبان نے ایک طرف تجربہ کار خواتین اساتذہ کو کام سے معطل کر دیا ہے جبکہ دوسری طرف اپنے قریبی افراد کو تدریسی عہدوں پر مقرر کیا جا رہا ہے۔

جوزجان میں شبرغان کے گوہر شاد بیگم ہائی اسکول کی تاجک اساتذہ کو دور دراز علاقوں میں ٹرانسفر کیا گیا اور ان کی جگہ طالبان عہدیداروں کی رشتہ دار ایسی خواتین کو تعینات کیا گیا جو کم تعلیم یافتہ ہیں اور پڑھانے کا تجربہ بھی نہیں رکھتیں، جبکہ دوسرے مرحلے میں مختلف الزامات لگا کر ان تاجک اساتذہ کو برطرف کر دیا گیا۔ جن خواتین کا خلافِ ضابطہ تقرر کیا گیا ہے، ان میں محکمہ تعلیم میں ہیومن ریسورسز کے ڈائریکٹر صالح محمد کی بیٹی بھی شامل ہے۔

دیکھیے: کابل میں ہسپتال پر حملے کے الزامات؛ پاکستان کی فضائی کاروائی یا طالبان کا پری پلان ایکشن؟

متعلقہ مضامین

حوثی گروپ نے بحیرۂ احمر میں سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ کیا ہے، جس سے جہاز رانی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

August 5, 2026

ایک صوبہ ایسا بھی ہے جہاں آٹھ آٹھ گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے، مگر جب وزیراعلیٰ کے ماتھے پر پسینہ آیا تو تین سرکاری ملازمین کی نوکری چلی گئی۔ خیبر پختونخوا کی حکمرانی کا وہ تضاد جو ریاستِ مدینہ کے دعوؤں کی قلعی کھول دیتا ہے۔

August 5, 2026

افغانستان میں طالبان مخالف مسلح گروہوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے بعد طالبان نے بدخشاں اور قندھار سمیت سات صوبوں میں نئے جنگجوؤں کی بھرتی کا عمل تیز کر دیا ہے۔

August 5, 2026

گورو میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور جنگی سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

August 5, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *