روسی صدر کا اپنے ہم منصب شی جن پنگ کے ملک کا یہ پچیسواں دورہ ہے، جو چین اور روس کے مابین “ہمسائیگی اور دوستانہ تعاون کے معاہدے” کی پچیسویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے۔

May 19, 2026

عوام اب ان کھوکھلے نعروں، ٹک ٹاک کلپس اور سستی شہرت کے ڈراموں سے مکمل طور پر لاچار اور بیزار ہو چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا کو اس وقت کیمروں اور مسخروں کی نہیں بلکہ سنجیدہ منتظمین اور ترقی کی ضرورت ہے۔

May 19, 2026

نوشکی کے قریب بسوں سے اتار کر مسافروں کی ہلاکتیں، اور جعفر ایکسپریس کو 30 گھنٹے تک یرغمال بنانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہ مہم آزادی کی نہیں بلکہ معصوم بلوچ عوام کے مستقبل کو تاریک کرنے کی سازش ہے۔

May 19, 2026

ان سوالات کا باقاعدہ جواب جمع کرانے کے لیے بھارت کو دو ماہ کا وقت دیتے ہوئے 16 دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی، تاہم 155 دن گزرنے کے باوجود بھارت نے کوئی ٹھوس جواب جمع نہیں کروایا۔

May 19, 2026

مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے دونوں ممالک کے مابین گہرے تاریخی روابط پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات انتہائی مضبوط اور پائیدار بنیادوں پر قائم ہیں۔

May 19, 2026

چائنا اکنامک نیٹ کی رپورٹ کے مطابق، 25 پاکستانی طلبہ کا ایک گروپ ایک سالہ تربیتی پروگرام کے لیے وسطی چین کے ‘وہان ووکیشنل ٹیکنیکل کالج’ پہنچ گیا ہے۔

May 19, 2026

پاک افغان سرحد پر پیش رفت؛ 32 مربع کلومیٹر افغان علاقہ ‘گڈوانہ انکلیو’ پاکستان کے کنٹرول میں آگیا

پاکستانی فورسز نے ژوب سیکٹر کے مدمقابل افغان سرحد کے اندر 32 مربع کلومیٹر پر مشتمل ‘گڈوانہ انکلیو’ کا کنٹرول حاصل کر لیا، آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ میجر جنرل عاطف مجتبیٰ کے دورے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
پاکستانی فورسز نے ژوب سیکٹر کے مدمقابل افغان سرحد کے اندر 32 مربع کلومیٹر پر مشتمل 'گھڈوانہ انکلیو' کا کنٹرول حاصل کر لیا، آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ میجر جنرل عاطف مجتبیٰ کے دورے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

پاکستانی سیکورٹی فورسز نے ژوب سیکٹر میں محدود تزویراتی کارروائی کے دوران 32 مربع کلومیٹر افغان علاقہ 'گڈوانہ انکلیو' قبضے میں لے لیا۔ آئی جی ایف سی میجر جنرل عاطف مجتبیٰ نے علاقے کا دورہ کیا، جس کی تصاویر آئی ایس پی آر نے جاری کر دی ہے۔

May 2, 2026

پاک افغان سرحدی پٹی پر کشیدگی کے دوران پاکستانی سیکورٹی فورسز نے ژوب سیکٹر کے مدمقابل افغانستان کے اندر ایک اہم تزویراتی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 32 مربع کلومیٹر رقبے پر مشتمل ‘گڈوانہ انکلیو’ کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے اس حوالے سے تازہ ترین فوٹیج جاری کی ہے جس میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور (آئی جی ایف سی) بلوچستان نارتھ، میجر جنرل محمد عاطف مجتبیٰ کو مذکورہ علاقے کا دورہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ کارروائی افغان طالبان (ٹی ٹی اے) کی جانب سے پاکستانی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ اور دراندازی کی کوششوں کے جواب میں کی گئی۔ پاکستانی فورسز نے ‘محدود تزویراتی ایکشن’ کے دوران سرحد پار کر کے ٹی ٹی اے کی ‘طاہر پوسٹ’ سمیت ملحقہ اہم مقامات کا قبضہ حاصل کر لیا، جس کے بعد افغان جنگجوؤں کے پسپا ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹیج میں میجر جنرل عاطف مجتبیٰ کو مفتوحہ علاقے میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے اور نوجوانوں کا حوصلہ بڑھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق 32 مربع کلومیٹر افغان علاقے سے محرومی کابل انتظامیہ کے لیے بین الاقوامی سطح پر ایک بڑی سبکی تصور کی جا رہی ہے، کیونکہ اس سے قبل افغانستان نے اس علاقے میں کسی بھی قسم کی پیش قدمی کی تردید کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق پاکستانی فورسز نے اب اس علاقے میں باقاعدہ باڑ لگانے اور نئی حفاظتی چوکیاں قائم کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے تاکہ مستقبل میں دہشت گردوں کی دراندازی کو روکا جا سکے۔ اس پیش رفت کو سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی ‘زیرو ٹالرینس’ پالیسی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اب تک کابل کی جانب سے اس علاقائی نقصان پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

متعلقہ مضامین

روسی صدر کا اپنے ہم منصب شی جن پنگ کے ملک کا یہ پچیسواں دورہ ہے، جو چین اور روس کے مابین “ہمسائیگی اور دوستانہ تعاون کے معاہدے” کی پچیسویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے۔

May 19, 2026

عوام اب ان کھوکھلے نعروں، ٹک ٹاک کلپس اور سستی شہرت کے ڈراموں سے مکمل طور پر لاچار اور بیزار ہو چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا کو اس وقت کیمروں اور مسخروں کی نہیں بلکہ سنجیدہ منتظمین اور ترقی کی ضرورت ہے۔

May 19, 2026

نوشکی کے قریب بسوں سے اتار کر مسافروں کی ہلاکتیں، اور جعفر ایکسپریس کو 30 گھنٹے تک یرغمال بنانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہ مہم آزادی کی نہیں بلکہ معصوم بلوچ عوام کے مستقبل کو تاریک کرنے کی سازش ہے۔

May 19, 2026

ان سوالات کا باقاعدہ جواب جمع کرانے کے لیے بھارت کو دو ماہ کا وقت دیتے ہوئے 16 دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی، تاہم 155 دن گزرنے کے باوجود بھارت نے کوئی ٹھوس جواب جمع نہیں کروایا۔

May 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *