اقوامِ متحدہ کی مطابق طالبان ایک مسلح تحریک سے شفاف اور جواب دہ ریاستی نظام کی طرف منتقل ہونے میں ناکام رہے ہیں اور ان کے سکیورٹی اداروں میں احتساب کا شدید فقدان ہے۔

August 11, 2026

پنجگور میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 5 خوارج کو ہلاک کر دیا، ہلاک دہشت گردوں میں اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔

August 11, 2026

مکہ دفاعی معاہدے نے بھارت اور اسرائیل کی تزویراتی نیندیں اڑا دیں، بھارتی میڈیا نے اسے خطے میں طاقت کا نیا توازن قرار دے دیا۔

August 11, 2026

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے بدخشاں میں طالبان پر بڑے حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے 11 جنگجوؤں کو ہلاک اور 3 کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

August 11, 2026

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے اہم خوارج دہشت گرد زکریا کو ہلاک کر دیا ہے۔

August 11, 2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا ملک بھر کو ڈی چوک بنا دینے کا اعلان کوئی نیا رجحان نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی اسی پرانی حکمتِ عملی کا تسلسل ہے جس میں ریاستی اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے سڑکوں کا رخ کرنا معمول رہا ہے۔

August 11, 2026

بلوچ مسلح گروہ آپس میں دست و گریبان: بی ایل اے کا بی ایل ایف پر غداری کا الزام

بی ایل اے اور بی ایل ایف کے درمیان عوامی سطح پر الزامات کا تبادلہ؛ بی ایل اے نے بی ایل ایف پر ریاستی ایجنٹوں کی پشت پناہی اور اپنے ہی کمانڈر چکر بلوچ کو مروانے کا سنگین الزام عائد کر دیا، جس سے بلوچ باغی اتحاد بکھرنے کے قریب پہنچ گیا ہے

بلوچ مسلح تنظیموں بی ایل اے اور بی ایل ایف میں شدید اختلافات پیدا ہو گئے۔ بی ایل اے کے سنگین الزامات

March 23, 2026

بلوچستان میں سرگرم دو بڑی مسلح تنظیموں، بلوچ لبریشن آرمی اور بلوچ لبریشن فرنٹ کے درمیان بڑھتے ہوئے داخلی اختلافات اب عوامی سطح پر سنگین الزامات کی صورت میں سامنے آ گئے ہیں۔ بی ایل اے کی حالیہ پریس ریلیز میں بی ایل ایف کی قیادت اور ان کے داخلی نظام پر سنگین سوالات اٹھائے گئے ہیں، جس نے نام نہاد ‘باغی اتحاد’ کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔

غداری کا دعویٰ

بی ایل اے نے اپنے بیان میں بی ایل ایف پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ان افراد کا دفاع کر رہی ہے جنہیں بی ایل اے پہلے ہی ‘ریاستی ایجنٹ’ قرار دے کر سزا دے چکی ہے۔ ان میں خاص طور پر عبدالقی المعروف “لانگ” اور سلیمان المعروف “صدّام” شامل ہیں۔ بی ایل اے کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس بی ایل ایف کے ایک کمانڈر کی آڈیو ریکارڈنگ موجود ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ بی ایل ایف قیادت کو ان مبینہ خفیہ رابطوں کا پہلے سے علم تھا، مگر انہوں نے اسے چھپائے رکھا۔

کمانڈر چکر بلوچ کی ہلاکت

یہ دعویٰ بی ایل اے کی جانب سے یہ سامنے آیا ہے کہ بی ایل ایف کے کمانڈر چکر بلوچ کو انہی ‘خفیہ رابطوں’ اور اندرونی مخبری کے ذریعے جان بوجھ کر خطرے میں ڈال کر ملوایا گیا۔ اس سنگین الزام نے دونوں تنظیموں کے درمیان رہی سہی عملی ہم آہنگی اور باہمی اعتماد کو جڑوں سے ہلا کر رکھ دیا ہے۔

مذاکرات کی ناکامی

ذرائع کے مطابق دونوں گروہوں کے درمیان پیدا ہونے والی اس خلیج کو پاٹنے کے لیے ہونے والی مذاکراتی کوششیں بھی ناکام ہو گئی ہیں۔ بی ایل اے نے بی ایل ایف کی مذاکراتی ٹیم میں شامل ارکان پر ہی شبہ ظاہر کرتے ہوئے ان کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کر دیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جب دو حلیف تنظیمیں عوامی سطح پر ایک دوسرے پر ‘ریاستی ایجنٹوں کو پناہ دینے’ اور ‘اپنے ہی ساتھیوں کو مروانے’ کے الزامات لگانے لگیں، تو یہ ان کی داخلی سکیورٹی اور تنظیمی ڈھانچے کی مکمل ناکامی کی نشاندہی کرتا ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ اس طرح کے داخلی انتشار کسی بھی گروہ کو بیرونی دباؤ سے زیادہ تیزی سے کمزوری اور خاتمے کی طرف لے جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

اقوامِ متحدہ کی مطابق طالبان ایک مسلح تحریک سے شفاف اور جواب دہ ریاستی نظام کی طرف منتقل ہونے میں ناکام رہے ہیں اور ان کے سکیورٹی اداروں میں احتساب کا شدید فقدان ہے۔

August 11, 2026

پنجگور میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 5 خوارج کو ہلاک کر دیا، ہلاک دہشت گردوں میں اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔

August 11, 2026

مکہ دفاعی معاہدے نے بھارت اور اسرائیل کی تزویراتی نیندیں اڑا دیں، بھارتی میڈیا نے اسے خطے میں طاقت کا نیا توازن قرار دے دیا۔

August 11, 2026

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے بدخشاں میں طالبان پر بڑے حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے 11 جنگجوؤں کو ہلاک اور 3 کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

August 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *