رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

ملک میں بہتر طرزِ حکمرانی اور مساوی ترقی کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، جس کی 76 فیصد نوجوانوں نے توثیق کر دی ہے۔

September 24, 2026

بی این ایم کے وفد نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ سے ملاقات کر کے جبری گمشدگیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی ہے۔

September 24, 2026

واپسی کے عمل میں تاخیر کے الزامات مسترد: دستاویزات کی بائیو میٹرک تصدیق اور افغانستان کی محدود انتظامی گنجائش طورخم پر دباؤ کی اصل وجہ قرار

طورخم سے پشاور تک ٹرکوں کی قطاریں دراصل واپسی کے عمل کی شفافیت اور قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کی وجہ سے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے ہر جانے والے فرد کی بائیو میٹرک تصدیق اور دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے تاکہ مستقبل میں کسی بھی قانونی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔
افغان مہاجرین کی واپسی

پاکستان نے گزشتہ 40 سالوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کر کے دنیا میں سخاوت کی مثال قائم کی ہے۔

May 10, 2026

پشاور: پاکستان سے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں بشمول افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی کا عمل جاری ہے، تاہم حالیہ دنوں میں طورخم سرحد پر واپسی کے منتظر خاندانوں کے رش اور گاڑیوں کی طویل قطاروں کو بعض حلقوں کی جانب سے ‘رکاوٹ’ قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستانی انتظامیہ اور سیکیورٹی ذرائع نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سرحد پر موجود صورتحال جان بوجھ کر پیدا نہیں کی گئی بلکہ یہ بارڈر مینجمنٹ کے پیچیدہ عمل اور افغانستان کی جانب محدود انتظامی گنجائش کا نتیجہ ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق طورخم سے پشاور تک ٹرکوں کی قطاریں دراصل واپسی کے عمل کی شفافیت اور قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کی وجہ سے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے ہر جانے والے فرد کی بائیو میٹرک تصدیق اور دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے تاکہ مستقبل میں کسی بھی قانونی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی پروٹوکولز پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ دونوں ممالک کی طویل المدتی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔

پاکستان کی مہاجرین پالیسی پر تبصرہ کرتے ہوئے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ 40 سالوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کر کے دنیا میں سخاوت کی مثال قائم کی ہے۔ اب جبکہ افغانستان میں حالات سازگار ہیں، پاکستان کا مقصد ان کی تذلیل کرنا نہیں بلکہ ایک منظم اور پرامن واپسی کو یقینی بنانا ہے۔ سرحد پر موجود دباؤ کی ایک بڑی وجہ افغانستان کی عبوری حکومت کی جانب سے یومیہ بنیادوں پر کمنگ ریٹ (آمد کی شرح) کو کنٹرول کرنا ہے، جس کی وجہ سے پاکستانی حدود میں ٹرکوں کو انتظار کرنا پڑتا ہے۔

جہاں تک انسانی ہمدردی کا تعلق ہے، ضلعی انتظامیہ سرحد پر موجود خاندانوں کو پانی، لنگر اور طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ پاکستان کا موقف ہے کہ عالمی برادری اور یو این ایچ سی آر کو محض بیانات دینے کے بجائے عملی طور پر ان مہاجرین کی واپسی کے لیے لاجسٹک مدد فراہم کرنی چاہیے۔ پاکستان اپنی محدود معیشت کے باوجود اس بڑے انسانی عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچا رہا ہے۔

حکومتی ترجمان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ بہتر کوآرڈینیشن کا خواہاں ہے تاکہ سرحد پر موجود خاندانوں کی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔ پاکستان کا مطالبہ ہے کہ افغان حکومت اپنے ہاں استقبالیہ مراکز کی رفتار بڑھائے تاکہ سرحد پر جمع ہونے والا بوجھ جلد از جلد ختم ہو سکے۔ پاکستان کے لیے یہ عمل کسی کو دکھ پہنچانا نہیں بلکہ اپنی قومی پالیسی کے تحت سرحدوں کو باضابطہ بنانا ہے۔

دیکھئیے:افغان طالبان کا ٹی ٹی پی کو کابل سے انخلاء کا حکم: قیادت اور غیر ملکی جنگجوؤں کی جنوبی افغانستان منتقلی شروع

متعلقہ مضامین

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *