"> توانائی بحران کے پیش نظر پٹرول سبسڈی اسکیم پر کام شروع، ڈیجیٹل نظام متعارف - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

توانائی بحران کے پیش نظر پٹرول سبسڈی اسکیم پر کام شروع، ڈیجیٹل نظام متعارف

وفاقی حکومت کا کم آمدن والے افراد کے لیے پٹرول سبسڈی اسکیم پر عملدرآمد کا فیصلہ؛ خصوصی موبائل ایپ ٹیسٹنگ مرحلے میں داخل۔ موٹر سائیکلز اور رکشوں کے لیے سستے پیٹرول کا کوٹہ مختص، جبکہ بڑی گاڑیوں کے لیے عالمی قیمتیں لاگو رہیں گی
وفاقی حکومت کا کم آمدن والے افراد کے لیے پیٹرول سبسڈی اسکیم پر عملدرآمد کا فیصلہ؛ خصوصی موبائل ایپ ٹیسٹنگ مرحلے میں داخل۔ موٹر سائیکلز اور رکشوں کے لیے سستے پیٹرول کا کوٹہ مختص، جبکہ بڑی گاڑیوں کے لیے عالمی قیمتیں لاگو رہیں گی

پاکستان میں پیٹرول سبسڈی کی فراہمی کے لیے ڈیجیٹل نظام متعارف۔ موبائل ایپ کے ذریعے 12 ہزار پٹرول پمپس سے مستحق افراد کو سستا پیٹرول ملے گا

March 27, 2026

وفاقی حکومت نے ملک میں جاری توانائی بحران کے اثرات کم کرنے اور کم آمدن والے افراد کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ‘پٹرول سبسڈی پلان’ پر عملی کام کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایک موبائل ایپلیکیشن تیار کر لی ہے، جو اس وقت ٹیسٹنگ میں ہے تاکہ شفاف طریقے سے حق داروں تک رعایت پہنچائی جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر یہ سبسڈی ٹو اور تھری ویلرز (موٹر سائیکلز اور رکشہ مالکان) کے لیے مختص کی گئی ہے۔ تجویز دی گئی ہے کہ موٹر سائیکل سواروں کے لیے ماہانہ 20 لیٹر پٹرول کا کوٹہ مقرر کیا جائے گا، جس پر انہیں عالمی مارکیٹ کی قیمتوں کے برعکس سستی شرح پر ایندھن فراہم کیا جائے گا۔ تاہم بڑی گاڑیوں کے صارفین کے لیے عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کا اضافہ برقرار رکھا جائے گا، جبکہ 800 سی سی گاڑیوں کو اس اسکیم میں شامل کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ ابھی زیرِ غور ہے۔

پیٹرول پمپس پر انتظامات

اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ملک بھر کے 12 ہزار پٹرول پمپس پر خصوصی نوزلز مختص کی جائیں گی۔ حکومت ہر پیٹرول پمپ کو دو موبائل فونز فراہم کرے گی جن میں نصب کردہ خصوصی ایپ کے ذریعے صارفین کی شناخت اور کوٹے کی تصدیق کی جائے گی۔ اس ڈیجیٹل نظام کا مقصد سبسڈی کے عمل میں کسی بھی قسم کی خرد برد کو روکنا اور براہِ راست مستحق افراد تک فائدہ پہنچانا ہے۔

معاشی اثرات

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک طرف جہاں یہ اسکیم غریب اور متوسط طبقے کے لیے سانس لینے کا موقع فراہم کرے گی، وہیں دوسری جانب حکومت کے لیے مالیاتی خسارے کو کنٹرول کرنا ایک بڑا چیلنج ہوگا۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کا بوجھ صرف بڑی گاڑیوں کے مالکان پر ڈالنے سے مہنگائی کے عمومی رجحان پر کیا اثرات مرتب ہوں گے، اس حوالے سے معاشی حلقوں میں بحث جاری ہے۔

دیکھیے: بھارت کی جارحانہ پالیسی بے نقاب، لندن میں صحافی صفینہ خان کو قتل کی سنگین دھمکیاں

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *