"> پاکستانی فورسز نے پکتیکا کے افغان علاقے پر قبضہ کر لیا, بی بی سی کا تہلکہ خیز دعویٰ - HTN Urdu پاکستانی فورسز نے پکتیکا کے افغان علاقے پر قبضہ کر لیا, بی بی سی کا تہلکہ خیز دعویٰ
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

پاکستانی فورسز نے پکتیکا کے افغان علاقے پر قبضہ کر لیا, بی بی سی کا تہلکہ خیز دعویٰ

سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے سے ظاہر ہوتا ہے کہ مذکورہ علاقے میں تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر تک باڑ لگا دی گئی ہے، جسے پاکستان کے کنٹرول میں شامل کیے جانے کا عندیہ دیا جا رہا ہے۔
پکتیکا کا علاقہ پاکستان کے قبضے میں

یہ علاقہ ضلع تروے کا حصہ بتایا جا رہا ہے جو پاکستان کے ژوب ضلع کی تحصیل قمر دین کاریز سے متصل ہے

March 27, 2026

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی دری نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ جھڑپوں کے دوران پاکستانی فورسز نے افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے ایک سرحدی علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے سے ظاہر ہوتا ہے کہ مذکورہ علاقے میں تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر تک باڑ لگا دی گئی ہے، جسے پاکستان کے کنٹرول میں شامل کیے جانے کا عندیہ دیا جا رہا ہے۔ یہ علاقہ ضلع تروے کا حصہ بتایا جا رہا ہے جو پاکستان کے ژوب ضلع کی تحصیل قمر دین کاریز سے متصل ہے۔

تاہم افغان حکام نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ افغان فورسز کے ڈپٹی کمانڈر حاجی مالی خان نے علاقے کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ علاقہ بدستور افغانستان کے کنٹرول میں ہے اور کسی قسم کی پیش رفت نہیں ہوئی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس نوعیت کے دعوے حساس سرحدی صورتحال میں معلوماتی جنگ کا حصہ بھی ہو سکتے ہیں، جبکہ زمینی حقائق کے تعین کیلئے دونوں ممالک کے سرکاری مؤقف اور آزاد تصدیق ضروری ہے۔

۔

دیکھئیے:مردان کے علاقے طورُو میں فجر کے وقت فائرنگ؛ مولانا عابد علی شہید

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *