"> تہران کی سعودیہ، قطر، متحدہ عرب امارات اور کویت کو وارننگ: امریکی معاونت پر جوابی کاروائی کا انتباہ - HTN Urdu
مددگار یا مکار؟ ایجوکیشن کنسلٹنٹ یا فراڈ کا ماہر؟

مددگار یا مکار؟

بیرونِ ملک تعلیم کا خواب دھوکے میں نہ بدلنے دیں۔ ایجنٹ کے دعووں، فیس اور داخلے کی تصدیق کرکے اپنے مستقبل اور رقم کو محفوظ بنائیں۔

تہران کی سعودیہ، قطر، متحدہ عرب امارات اور کویت کو وارننگ: امریکی معاونت پر جوابی کاروائی کا انتباہ

ایران نے سعودی عرب، قطر، یو اے ای اور کویت کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین ایران کے خلاف امریکی یا اسرائیلی کارروائیوں کے لیے استعمال نہ ہونے دیں، بصورتِ دیگر جوابی کاروائی کی جائے گی
ایران نے سعودی عرب، قطر، یو اے ای اور کویت کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین ایران کے خلاف امریکی یا اسرائیلی کارروائیوں کے لیے استعمال نہ ہونے دیں، بصورتِ دیگر جوابی کاروائی کی جائے گی

ایران نے چار عرب ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی حدود کو امریکہ اور اسرائیل کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں۔ تہران نے کسی بھی جارحیت کی صورت میں سخت ردعمل کا انتباہ جاری کر دیا ہے

April 1, 2026

ایران نے خطے کے چار اہم عرب ممالک سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور کویت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو امریکہ یا اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تہران نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کی صورت میں بھرپور جوابی کارروائی کی جائے گی۔

ایرانی حکام کی جانب سے ان ممالک کو باقاعدہ پیغام پہنچا دیا گیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی حدود کو ایران کی سلامتی کے خلاف استعمال ہونے سے روکیں۔ بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر کسی بھی ملک کی سرزمین یا فضائی حدود کو ایرانی مفادات پر حملے کے لیے استعمال کیا گیا، تو ایران اسے براہِ راست دشمن کی معاونت تصور کرے گا اور متعلقہ ملک کو نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مذکورہ پیش رفت مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں اور ممکنہ محاذ آرائی کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔ ایران کا مؤقف ہے کہ علاقائی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ ہمسایہ ممالک بالخصوص عرب ممالک کسی بھی بیرونی سازش کا حصہ نہ بنیں اور اپنی خود مختاری کا دفاع کرتے ہوئے کسی تیسری قوت کو حملے کے لیے اڈے فراہم نہ کریں۔

دیکھیے: جھل مگسی کے تھانہ کوٹرا پر فتنہ الخوارج کا حملہ؛ 11 سالہ بچہ شہید، دو حملہ آور ہلاک

متعلقہ مضامین

بیرونِ ملک تعلیم کا خواب دھوکے میں نہ بدلنے دیں۔ ایجنٹ کے دعووں، فیس اور داخلے کی تصدیق کرکے اپنے مستقبل اور رقم کو محفوظ بنائیں۔

October 17, 2026

جنرل سید عامر رضا نے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سرحد پار دراندازی برداشت نہیں کرے گا اور ملکی دفاع کے لیے تیار ہے۔

October 17, 2026

چاغی کے علاقے دالبندین میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

October 17, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائیوں میں اسرائیلی مدد قبول کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

October 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *